اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بورڈ عید بعدعالمی مسابقہ قرأت و نعت کرائے گا: امانت اللہ خاں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
وقف بورڈ عید بعدعالمی مسابقہ قرأت و نعت کرائے گا: امانت اللہ خاں
130
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسی)

آل انڈیا ملی تعلیمی بورڈ کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں مدارس کے طلبہ کے درمیان مسابقہ قرأت کا انعقاد عمل میں آیا جس میں پورے ہندوستان سے کل 113مساہمین نے شرکت کی اور حاضرین کے سامنے ترتیل سے قرآن کریم کی تلاوت کرکے داد وتحسین حاصل کی۔مسابقہ میں کل 113مساہمین نے حصہ لیا ،جس میں سے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان کے بدست انعامات سے نوازا گیا جبکہ باقی 7پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

تفصیل کے مطابق آل انڈیا ملی تعلیمی بورڈ کے زیر انتطام کل ہند مسابقہ قرأت کا انعقاد 24مارچ کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ہال میں عمل میں آیاجس کی صدارت میرٹھ سے تشریف لائے مولانا خورشید نے کی۔مسابقہ کا آغاز ہندوستان کے مشہور اور ایوارڈ یافتہ قاری عنایت الرحمٰن کی تلاوت کلام اللہ اور مفتی حذیفہ خورشید میرٹھی کی نعت پاک سے ہواجس کے بعد مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے شیخ الحدیث مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔

افتتاحی خطاب کے دوران مفتی ذکاوت حسین صاحب نے ترتیل سے قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت اور احادیث میں وارد اس کے فضائل پر روشنی ڈالی۔جس کے بعد صبح 10بجے مساہمین کے درمیان باقاعدہ مسابقہ کا عمل شروع ہوگیا۔مسابقہ قرأت کے دو راؤنڈ منعقد کیئے گئے جس میں پہلے راؤنڈ کے بعد 10طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور بعد نماز مغرب تا عشاء 10منتخب طلبہ کے درمیان مسابقہ قرأت کا عمل چلاجس میں تین طلبہ کو اول دوم سوم فاتح قرار دیا گیا اور مہمان خصوصی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں نے کامیاب طلبہ کو بالترتیب 35ہزار،21ہزار اور11ہزار کے انعامات سے نوازا،جبکہ باقی 10طلبہ کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ مسابقہ میں شریک تمام 113طلبہ کو مفتی ذکاوت حسین قاسمی کی دو کتابوں (رمضان کے اسباق اور دینی معلومات)کے سیٹ دیئے گئے۔کامیاب ہونیوالے طلبہ کو دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے اپنی جب خاص سے انعامات سے نوازا۔اسی کے ساتھ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عید کے بعد دہلی وقف بورڈ کی جانب سے عالمی مسابقہ قرأت اور عالمی مسابقہ نعت خوانی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔جس میں اول دوم سوم آنے والوں کو بالترتیب 2لاکھ،1لاکھ اور 50ہزار کے انعامات دیئے جائیں گے جبکہ 5تشجیعی انعامت بھی 11گیارہ ہزار روپئے کے دئے جائیں گے۔

امانت اللہ خاں نے آگے کہاکہ مسابقہ قرأت میں شرکت کرکے بڑی خوشی ہوئی اور آئندہ بھی اس طرح کے مسابقوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔امانت اللہ خان نے تمام مساہمین کے ساتھ ساتھ مسابقہ کے منتظمین کو بھی مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کے مطاق ہمالیہ ڈرگس کے جانب ڈاکٹر فاروق نے بھی مساہمین کو تشجیعی انعامات سے نوازا۔ جبکہ مسابقہ میں حکم کے فرائض دارالعلوم دیوبند سے قاری واصف،میرٹھ سے قاری عنایت اور مظاہر علوم سہارنپورسے تشریف لائے قاری عاقل نے انجام دیئے اور نظامت کے فرائض آل انڈیا ملی تعلیمی بورڈ کے ناظم مفتی محمد سلمان خورشید نے انجام دیئے۔شرکاء میں ہمالیہ ڈرگس کے ڈاکٹر سید فاروق،جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کے ناظم عمومی مفتی عبد الرازق اور دہلی وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN