اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی مدرسہ میں طلباء اور اساتذہ کو دیگر دعاؤں کے ساتھ راشٹریہ گان پڑھنا لازمی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی مدرسہ میں طلباء اور اساتذہ کو دیگر دعاؤں کے ساتھ راشٹریہ گان پڑھنا لازمی
471
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

اب اتر پردیش کے مدارس میں دیگر دُعاؤں کے ساتھ راشٹریہ گان ( جن گن من) پڑھنا بھی ہوگا لازمی ۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مدارس میں اساتذہ کی تقرری بھی اب ٹی ای ٹی اورمیٹ کی بنیاد پر ہی کی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کی حالیہ میٹنگ میں جن اہم تجاویز پر غور وخوص کیا گیا ہے ان میںاب TET اور MTET کی بنیاد پر مدارس میں اساتذہ کی تقرری۔ بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے اساتذہ کی حاضری۔ دیگر دُعاؤں کے ساتھ ساتھ راشٹریہ گان ( جن گن من ) پڑھنے کی لازمیت ۔طلبہ کی تعداد کم ہونے کے نتیجے میں اساتذہ کی منتقلی، موجودہ سیشن میں 14مئی سے 27 مئی تک سبھی امتحانات مکمل کرانا، طلباء و طالبات کے آن لائن رجسٹریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جانا جیسے اہم نکات شامل رہے۔ ساتھ ہی وقتاً فوقتاً سروے کراکر یہ بھی دیکھا جائے گا کہ مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ کے بچے مدرسے میں ہی پڑھتے ہیں یا دیگر اسکولوں میں۔حکومت سے امداد حاصل کرنے والے مدارس کا بنیادی دستور و نظام جس انداز اور جس تیز رفتاری سے تبدیل کیا جارہا ہے، اس نے مدارس اسلامیہ کے بنیادی مقاصد پر ہی سوالیہ نشان لگا دئے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مذہبی روایتوں اور تعلیمی اقدار کے ساتھ ساتھ زبان و لسان کے وجود پر بھی خطرے منڈرانے لگے ہیں ، اقلیتی طبقے کے مدرسین و دانشور مانتے ہیں کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت نے مدارس اسلامیہ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے ، ان کے تشخص اور بنیادی مقاصد کو فوت کرنے کے باب میں عملی اقدامات کرنے شروع کردئے ہیں جبکہ اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر افتخار احمد کے مطابق یہ تبدیلیاں مدارس کے نظام کو بہتر بنانے اور بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے لئے کی جارہی ہیں یوں تو بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی جدید تعلیم اور مین اسٹریم سے جوڑنے کے نام پر اس انداز کی کوششیں شروع کردی گئی تھیں لیکن اب تو تمام فیصلے بغیر خوف وتردد لئے جارہے ہیں۔

اور لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔مولانا قاری یوسف عزیزی کہتے ہیں کہ ایک منصوبہ بند سازش اور مذموم حکمت عملی اپنا کر ارباب اقتدار نے اسلامی نظام تعلیم پر ضرب کاری کی ہے اس کے نتائج آنے والے پچاس برسوں میں نہایت افسوسناک ہوں گے۔۔معروف مدرسہ اور کئی نجی مدارس چلانے والی طاہرہ رضوی کہتی ہیں کہ حکومت کی پالیسیوں نے مدارس کے بنیادی مقاصد کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ل لگا دئے ہیں اگر حالات اسی انداز سے تبدیل ہوتے رہے تو مدارس اسلامیہ اپنے بنیادی مقاصد کو حاصل کرنے اور زبان واقدار نیز مذہبی شعار کو بچانے کے لئے جد وجہد بھی نہیں کر پائیں گے۔

سائنس ، جغرافیہ ، تاریخ اورحساب سمیت سات مضامین کو لازمی قرار دینا اور ان کاڈریعہءِ تعلیم اردو نہ ہو نا کیا ثابت کرتا ہے ؟ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان لازمی مضامین کو پڑھانے والے اساتذہ کے لیے اردو کی واقفیت کا لازمی نہ ہونا اردو زبان و تہذیب کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف ہے ، حکومت اتر پردیش کے اس عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بنیادی مقاصد کی تکمیل تو دور بلکہ اردو کی لازمیت ختم کئے جانے سے اہل اردو بالخصوص اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرکے مدارس میں تدریس کا پیشہ اختیار کرنے والے لوگوں کے لئے محدود وسائل بھی تقریباً ختم ہی ہوجائیں گے ۔۔معروف دانشور و سماجی رہنما بلال نورانی کے مطابق امداد حاصل کرنے کے نام پر ایک بڑا طبقہ اس سیاسی سازش کا شکار ہوا ہے جس کے خواب اسلام اور امن مخالف طاقتیں گزشتہ نصف صدی سے دیکھ رہی تھیں۔

عصری تعلیم سے بہرہ ور کرانے کے نام پر سرکاری سطح پرجو حکمت عملی وضع کی گئی تھی اب عملی شکل میں سامنے آگئی ہے۔افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ مدرسہ بورڈ اور اقلیتی فلاح و بہبود سے منسلک تمام اداروں میں ایسے ہی لوگ بٹھا دئے گئے ہیں جو حکومت کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا نے میں معاون و مددگار ثابت ہوسکیں ۔اور دوسری طرف امت مسلمہ کی مصلحت کوشی ، منافقت اور بے حسی نے اس منظرناے کو مزید افسوس ناک اور پیچیدہ بنا دیا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN