اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امیر جماعت اسلامی ہند نے ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘کا افتتاح کیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
امیر جماعت اسلامی ہند نے ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘کا افتتاح کیا
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

اجتماعی کوششوں کے ساتھ امت مسلمہ کو غربت سے پاک اور خود کفیل بنانے کے مقصد سے ایک چیریٹیل ادارہ ”زکوٰۃ سینٹر انڈیا“ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے جماعت کے مرکز میں منعقدہ ایک پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو زکوہ کی وصولی اور تقسیم کے اجتماعی نظام کے بارے میں حساسیت اور بیداری کی ضرورت ہے۔ یہ عبادت کے ساتھ ساتھ تزکیہ نفس کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اس موقع پر امیر جماعت نے ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کی ویب سائٹ www.zakatcenterindia.org کا بھی افتتاح کیا۔

اس ویب سائٹ پر اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون زکوٰۃ کے پورے نظام کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب ہیں۔صاحب نصاب مسلمانوں کے لئے ضرورت مندوں کی مدد کرنا ایک مذہبی فریضہ ہے“۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر اور زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کے چیئرمین ایس امین الحسن نے ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کے اہداف و مقاصد اور طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پورا نظام شفافیت اور احتساب کی بنیاد پر ہوگا۔ اس ویب سائٹ کو آن لائن پیمنٹ گیٹ وے پروسیس کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ اس میں آسانی سے ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ سسٹم بھی رکھا گیا ہے“۔

اس موقع پر مذکورہ سینٹر کے ایک ٹرسٹی ڈاکٹر محی الدین غازی نے اسلام میں زکوۃ کے نظام کے تصور پر روشنی ڈالی۔’زکوٰہ سینٹر انڈیا‘ کی جو ویب سائٹ بنائی گئی ہے اس میں موضوع سے متعلق تمام ضروری تفصیلات موجود ہیں بشمول زکوۃ کیا ہے، نصاب کیا ہے یعنی زکوۃ کس پر لازمی ہے اور کون اسے حاصل کرنے کا اہل ہے، نیز زکوٰۃ کیلکولیٹر، اسکیمیں، بینک کی تٖفصیلات وغیرہ تمام چیزیں دستیاب ہیں۔ ویب سائٹ پر’زکوۃ سینٹر انڈیا‘کے وژن کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے اور نہایت ہی غریب مسلم خاندانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانااس کا ہدف ہے۔ ویب سائٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کا مشن غربت سے پاک خود انحصار امت کے لئے اجتماعی کوششیں کرنا ہے۔زکوٰۃ سینٹر انڈیا کے سکریٹری عبد الجبار صدیقی نے سینٹر کے پانچ اغراض ومقاصد بتائے جو یہ ہیں

(1)-لوگوں کو زکوۃ کی مذہبی اہمیت اور سماجی فوائد کے بارے میں سمجھانا اور یہ بتانا کہ وسائل امیروں سے غرباء کی طرف منتقل ہونے کے کیا ثمرات ہیں۔

(2) -قرآن کی ہدایت کے مطابق غریبوں اور ناداروں کے لئے زکوہ اور عُشر کے پروگرام کو منظم کرنا۔

(3) ۔مستحقین کی فلاح و بہبود کے لئے پنشن، راشن، اسکالر شپ وظیفہ، خوراک، طبی امداد فراہم کرنا۔

(4)-زکوٰۃ لینے والوں کے فائدے کے لئے ادارے کھولنا، فاؤنڈیشن قائم کرنا اور ان کو چلانا اور فروغ دینا۔

(5)- اختراعی طریقہ اور حکمت عملی کے لئے تحقیقی و علمی سرگرمیوں کو منظم کرنا جو کہ زکوٰۃ پروگرام کی موثر فنڈنگ میں معاون ہوسکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN