نئی دہلی :(ایجنسی)
آل انڈیاعلماء بورڈ کی جانب سے پریس کلب آف انڈیا میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں ملک کی مشہور شخصیتوں نے شرکت کی اور ان کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ خاص طور پر ڈاکٹر ظہیر احمد خاں کو ابوالکام آزاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔
منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میںمولانا نیاز احمد قاسمی( صدر آل انڈیا علماء بورڈ) ،علامہ بنئی حسنی (جنرل سکریٹری آل انڈیا علماء بورڈ)، ڈاکٹر مفتی محمد طاہر حسین مظاہر ی(چیف قاضی آل انڈیا علماء بورڈ)، پرم جیت چنڈوک (چیئر مین بنگلہ صاحب گردوارہ دہلی)، ڈاکٹر منپریت سنگھ( پروفیسر گرو نانک یونیورسٹی امرتسر)، پرینکا نشا کو ٹھاری( چیئرمین نشا فاؤڈیشن) اور پریتم سنگھ (یونائیٹڈ سکھ فاؤنڈیشن) وغیرہ نے شرکت کی ۔










