لکھنؤ :(ایجنسی)
گورکھپور میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت کے معاملے میں ملزم کفیل خان نے حمایوں سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ کفیل خان نے کہا کہ وہ نئی زندگی کا آغاز کر کے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے مدد کی اپیل کی ہے۔ دراصل، ایس پی نے کفیل خان کو دیوریا-کشی نگر سے ایم ایل سی کا امیدوار بنایا ہے۔
کفیل خان نے کہا کہ زندگی کی نئی شروعات ہوئی ہے۔ میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ مجھے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ کچھ مدد کی ضرورت ہے۔ یہی نہیں کفیل خان نے کچھ نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ جن پر رقم بھیج کر ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔ کفیل خان نے لکھا، آپ سب کے ساتھ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔
دراصل، یوپی میں 36 سیٹوں پر ایم ایل سی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان نشستوں کے لیے پولنگ 9 اپریل کو ہونی ہے، جبکہ نتائج 11 اپریل کو آئیں گے۔ تاہم کچھ سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار بلا مقابلہ جیت بھی گئے ہیں۔
تقریباً 5 سال قبل گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں ڈاکٹر کفیل خان کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد محکمہ میڈیکل ایجوکیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان کو برطرف کردیا۔ کفیل خان نے اتر پردیش حکومت کی جانب سے انہیں برطرف کیے جانے کے معاملے کو لکھنؤ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔










