اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تعلیمی سال 2021-22کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تعلیمی سال 2021-22کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری
260
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

مولانا سید ارشدمدنی نے آج یہاں جمعیۃعلماء ہند کے صدر دفترسے تعلیمی سال 2021-2022کے لئے میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء کے لئے اپنے دست مبارک سے وظائف جاری کردیئے ہیں ، قابل ذکر ہے کہ ضرورت مندطلباء کی بڑھتی ہوئی تعدادکو دیکھتے ہوئے پچھلے سال ہی وظائف کی مجموعی رقم پچاس لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑکردی گئی تھی ، دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان منتخب شدہ طلباء میں اس باربھی ایک قابل قدرتعداد ہندوطلباء کی بھی شامل ہے ، مالی طورپر کمزورمگر ذہین اور محنتی طلباء کے لئے اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے حصول میں مددکرنے کے اہم مقصدکے پیش نظرجمعیۃعلماء ہند نے 2012باضابطہ طورپر وظائف دینے کا فیصلہ کیا اس کے لئے حسین احمدمدنی چیری ٹیبل ٹرسٹ دیوبنداور مولانا ارشدمدنی پبلک ٹرسٹ کی جانب سے ایک تعلیمی امدادی فنڈقائم کیا گیا ہے اور ماہرین تعلیم پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو میرٹ کی بنیادپر ہر سال طلباء کو منتخب کرنے کا فریضہ انجام دیتی ہے ۔

جمعیۃعلماء ہند جن کورسیزکے لئے وظائف دیتی ہے، ان میں میڈیکل ، انجینئرنگ ، بی ٹیک ، ایم ٹیک ، پالی ٹیکنک، گریجویشن میں بی ایس سی ، بی کام ، بی اے ، بی بی اے ، ماس کمیونیکیشن ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ڈپلومہ آئی ٹی آئی جیسے کورسیز شامل ہیں اوراس کے پیچھے صرف اورصرف یہی مقصدکارفرماہے کہ غربت اور مالی پریشانی کے شکارذہین بچے کسی روکاوٹ کے بغیر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور کورسیز مکمل کرکے جب باہر نکلیں توملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت داربن سکیں۔

تعلیمی وظائف جاری کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہاکہ اللہ کی نصرت وتائید سے ہم اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوئے ، جمعیۃعلماء ہند کا دائرہ کاربہت وسیع ہے اوروسائل انتہائی محدود، اس کے باوجود اس باربھی ہم گزشتہ برسوں کے مقابلہ کہیں زیادہ تعدادمیں ضرورت مند طلباء کو اسکالرشپ تقسیم کرپائے۔ یہ ہمارے لئے انتہائی اطمینان اورسکون کا باعث ہے ،اورآئندہ برسوں میں وظائف کے مجموعی فنڈمیں ہم مزیداضافہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ہم ضرورت مند طلباء کی مددکرسکیں اورانہیں تعلیمی طورپر بااختیاربنایاجاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اس اسکالرشپ کے لئے ضرورت مند غیر مسلم طلباء بھی درخواستیں دیتے ہیں اس بار بھی ان کی طرف سے بڑی تعدادمیں درخواستیں موصول ہوئی تھیں، ان میں سے جو بھی میرٹ پر پورااترااسے اسکالرشپ کے لئے ماہرین کی کمیٹی نے منتخب کرلیا ، مولانا مدنی نے کہا کہ مذہب سے اوپر اٹھ کر اور بلاامتیاز مذہب ومسلک اپنی فلاحی وامدادی سرگرمیوں کو انجام دینا تو جمعیۃعلماء کے خمیر میں شامل ہیں اورجمعیۃعلماء نے ہر ہر موقع پر اس کا عملی ثبوت بھی دیاہے

۔

انہوں نے آگے کہا کہ سچرکمیٹی کی رپورٹ کو منظرعام پر آئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکاہے لیکن مسلمانوں کی اقتصادی اورتعلیمی پسماندگی میں اب بھی کوئی قابل قدربہتری نہیں آسکی ہے ، اس کی بنیادی وجہ غربت ہے ، سچرکمیٹی نے بھی کھلے لفظوں میں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ غربت کی وجہ سے بڑی تعدادمیں ذہین اور محنتی مسلم بچے درمیان میں ہی اپنی تعلیم چھوڑدینے پر مجبورہوجاتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ مسلم طبقہ کی سماجی واقتصادی پسماندگی ختم نہیں ہوپاتی، انہوں نے یہ وضاحت کی کہ اعلیٰ اورخاص طورپیشہ ورانہ تعلیم کے لئے تعلیمی وظائف شروع کرنے کے پس پشت جمعیۃعلماء ہند کا بنیادی مقصدیہی ہے کہ قوم کے ذہین بچے محض مالی پریشانی کی وجہ سے اپنی تعلیم ترک کرنے پر مجبورنہ ہوسکیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگرایساہوگا تو یہ قوم اورملک دونوں کا مشترکہ نقصان ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح چھوٹی چھوٹی چیزوں کولیکر کچھ لوگ دانستہ تنازعہ کھڑاکررہے ہیں اور جس طرح ملک کا جانب دارمیڈیا اس طرح کے تنازعات کو ہوادیکرپورے ملک میں ایک ہیجان سا برپاکردیتاہے اس کی کاٹ کے لئے یہ ضروری ہے کہ صاحب حیثیت مسلمان آگے آئیں اور اپنے پیسوں سے اپنے بچے اور بچیوں کے لئے الگ الگ اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کریں تاکہ قوم کے بچے اوربچیاں اپنی تہذیبی اورمذہبی شناخت کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں، اور ہماری یہ عملی بھی کوشش بھی ہونی چاہیے کہ اس طرح کے ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر مسلم بھی اپنی لڑکیوں کو تعلیم کے لئے بھیجیں، اس سے نہ صرف ہمارا باہمی اتحاد مضبوط ہوگا بلکہ مسلمانوں کے تعلق سے دانستہ پیدا کردی گئی بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ہو جائے گا۔ مولانامدنی نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جب ہم اس کے لئے اجتماعی کوشش کریں اورایک کارگرروڈمیپ تیارکریں انہوں نے ایک بارپھرکہا کہ ہمارے تمام ترمسائل کاحل تعلیم ہے اور ہم تعلیم کے ہتھیارسے ہی فرقہ پرستوں کے ہر حملہ کا نہ صرف جواب دے سکتے ہیں بلکہ اپنے لئے کامیابی وکامرانی کی راہیں بھی کھول سکتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN