اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے لاعلمی کاشکار:اشفاق سیفی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دارالعلوم دیوبند پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے لاعلمی کاشکار:اشفاق سیفی
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی( درجہ حاصل کابینہ وزیر) نے آج عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارے کے مہتمم اور نائب مہتمم سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے دارالعلوم دیوبند میں دی جانے والی تعلیمات اور حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ دارالعلوم دیوبند پر دہشت گردی جیسے الزمات عائد کرنے والے لوگ لاعلمی کا شکار ہیں، انہیں دارالعلوم آنا چاہئے، انہوںنے کہاکہ دارالعلوم دیوبند پی ایم مودی کے مسلمانوں کے ’ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر‘ کے خواب کو پورا کر رہا ہے۔جمعرات کو اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی اسلامی تعلیمات ممتاز مرکز دارالعلوم دیوبند پہنچے اور یہاں مہمان خانہ میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ونائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدرسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جہاں ادارے کے ذمہ داران نے اشفاق سیفی کو ادارے کی تعلیمات اور یہاں کی بے مثال و تاریخی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا وہیں چیئرمین کمیشن نے ادارے کے نظام تعلیم و تربیت اور یہاں دی جانے والی حب الوطنی تعلیمات اور پیغات کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ایک عالمی شہرت یافتہ اور تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جہاںدینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

دارالعلوم دیوبند اور اس کے علمائے کرام نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ریشمی رومال تحریک کے بانی شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ اسی دارالعلوم دیوبند کی دین تھے۔اس دوران انہوں نے دارالعلوم دیوبند کی لائبریری، مسجد رشید اور دیگر تاریخی مقامات کو دیکھ کر ان کی خوب تعریف کی اور کہاکہ یہاں آنے کی بڑے عرصہ سے تمنا تھی،یہاں کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے بہت اچھالگا۔میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اشفاق سیفی نے کہاکہ دارالعلوم دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دیتا ہے، جو ملک کے وزیر اعظم کا خواب ہے کہ مسلمانوںکے ’’ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر ہو‘‘ دارالعلوم اس خواب کو پورا کررہاہے۔انہوں نے دارالعلوم دیوبند پر دہشت گردی کا الزام لگانے والوں کو لاعلم قرار دیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو پہلے دارالعلوم دیوبند میں آنا چاہیے اور یہاں کی تعلیمات اور خدمات کو قریب سے دیکھنا چاہیے۔ اس طرح کے الزامات لگانے والے ناسمجھ لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اور اس کے علمائے کرام نے ملک کی آزادی میں اہم اور بنیادی رول ادا کیا ہے، ملک اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے پردے کے سوال کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، ہر طبقہ کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ یوگی حکومت کی ان فائدہ مند اسکیموں کی وجہ سے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور ریاست میں ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ یوگی حکومت بنی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN