اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک میں بڑھتی نفرت پر مرکزی مجلس شوری،جماعت اسلامی ہند کی تشویش

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ملک میں بڑھتی نفرت پر مرکزی مجلس شوری،جماعت اسلامی ہند کی تشویش
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ اجلاس مرکز جماعت، نئی دہلی میں امیر جماعت کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام ہی ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے، بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری،ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور روس- یوکرین جنگ، ان موضوعات پر قراردادیں منظور کی گئیں۔

اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ نے حجاب سے متعلق کر ناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جہاں ایک طرف دستور ہند کی دفعہ15 (مذہب کی بنیاد پر امتیاز کی نفی) کے خلاف ہے،وہیں دیگر بنیادی حقوق دفعہ14(برابری کا حق) دفعہ 19(اظہار کی آزادی)، دفعہ21 (پرائیویسی) اور دفعہ25(ضمیر کی آزادی) سے بھی متصادم ہے۔ ہمارے ملک خواتین کی تعلیم ایک اہم قومی ضرورت اور ملک کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے باوجود یونیفارم کے نام پر اس طرح کے فیصلوں کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا کرنا، ملک کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ کسی مذہب میں کونسی چیز لازمی ہے اورکونسی چیز لازمی نہیں ہے، اس بحث میں عدالتوں کو نہیں الجھناچاہیے۔ یہ مسئلہ خالص اس مذہب کے علماء اور اسکالرس کا ہے۔

مجلس شوریٰ نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور بے روزگاری پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے پیٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کئی بار اضافہ کیا گیا،جس سے اشیاء ضروریہ کی نقل و حمل بھی مہنگی ہو گئی۔ رسوئی گیس کے ساتھ دال، چاول اور دیگر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔دودھ، سبزی، پھل، اناج، کھانے کا تیل اور بریڈ وغیرہ کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ اسی طرح دوائیوں کے دام بھی کافی بڑھ گئے ہیں اور عام آدمی کے لئے علاج معالجہ بے حد مشکل ہو گیا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قیمتوں میں کمی کر کے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر نا اب حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ ٹیکس کی نامناسب شرحیں، کالا بازاری اور ذخیرہ اندوزی، سرمایہ دارانہ مفادات کے دباو میں بننے والی اقتصادی پالیسیاں، زراعت، زرعی معیشت اور روزگارپیدا کرنے والے دیگر اہم زمروں سے بے توجہی، وغیرہ عوامل اس مہنگائی کے لیے ذمے دار ہیں۔ مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ٹیکس کی شرحوں میں اصلاحات لائے، پیٹرول و ڈیزل کو جی ایس ٹی کے تحت لائے اور رسوئی گیس پر سبسیڈی کے نظام کو دوبارہ بحال کرے۔

ملک میں پائی جانے والی فرقہ وارانہ منافرت پر مجلس شوریٰ نے کہا کہ۔ آج ہمارے ملک میں سیاسی شعبہ ہو یا تعلیمی یا پھر تہذیبی بیانیے ہوں، ہر جگہ فرقہ پرستی کا غلبہ نظر آرہا ہے۔ ملک میں نفرت پھیلانے کے لئے تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے، منصوبہ بند انداز میں غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں اور بہتان تراشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسی سنگین صورت حال میں ملک میں امن، ترقی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے یہ ضروری ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف ہر سطح پر و عدل و انصاف سے دلچسپی رکھنے والے ملک کے خیر خواہ افراد خصوصاََ مذہبی قائدین،بلا تفریق مذہب و ملت متحد ہو کر مشترک جدوجہد کریں۔

مرکزی مجلس شوریٰ نے روس۔ یوکرین جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلہ کا حل نہیں ہو تی بلکہ ان گنت نئے مسائل کھڑا کر دیتی ہے۔ اندیشہ ہے کہ اگر اس جنگ کو روکا نہ گیا تو یہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے جس کے عواقب سے دنیا کا کو ئی ملک بچ نہیں سکے گا۔اجلاس نے مطالبہ کیا کہ دنیا کے بااثر ممالک اس جنگ کو اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کے لیے آگے آئیں۔ اجلاس نے حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ، علاقے میں امن و امان کے قیام اور فوری جنگ بندی کے لیے استعمال کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN