اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دنیا حریف دھڑوں میں منقسم، مگر بھارت مفادات کے تحفظ کے ساتھ مضبوط کھڑا ہے: مودی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دنیا حریف دھڑوں میں منقسم، مگر بھارت مفادات کے تحفظ کے ساتھ مضبوط کھڑا ہے: مودی
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چھ اپریل بدھ کے روز کہا کہ وہ کسی بھی عالمی دباؤ کے سامنے جھکے بغیر اس مضبوط آزادانہ موقف پر قائم ہیں، جو قومی مفادات کو ترجیح دینے کی اجازت دیتا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں مغربی ممالک بھارت سے روسی کارروائیوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاہم بھارت نے کبھی ایسا نہیں کیا۔ اس کا موقف ہے کہ روس کے ساتھ اس کے دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں اور وہ اس معاملے میں کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت نہیں کر سکتا۔ اس طرح بھارتی موقف عملی طور پر روس کی حمایت میں رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ ان کی آن لائن ویڈیو کانفرس تھی جس میں انہوں نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب بین الاقوامی سطح پر تیزی سے اپنی ساکھ بحال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’آج بھارت بغیر کسی خوف اور دباؤ کے اپنے مفادات کے ساتھ دنیا کے سامنے مضبوط کھڑا ہے۔ جب پوری دنیا دو مختلف حریف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے، بھارت کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو مضبوطی سے انسانیت کی بھی بات کر سکتا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تحریک حاصل کرنے کا ایک بڑا موقع ہے۔ ’’عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور اس کے عالمی نظام پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے، بھارت کے لیے بہت سے نئے مواقع بھی سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

منگل کے روز ہی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے روسی دفاعی آلات پر نئی دہلی کے انحصار کو کم کرنے کی امریکی خواہش پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کے بہترین مفاد میں نہیں ہے کہ وہ روس کے فوجی ساز و سامان میں اپنی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھے۔

امریکی وزیر دفاع نے امریکہ کے سالانہ دفاعی بجٹ پر مباحثے کے دوران کہا، ’’ہم ان (بھارت) کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بناسکیں کہ انہیں یہ بات سمجھ میں آگئی ، جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں، کہ روسی دفاعی آلات میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھنا ان کے بہترین مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

آسٹن کا مزید کہنا تھا، ”ہم چاہتے ہیں کہ وہ جس قسم کے آلات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ان میں کمی کر دیں اور ان چیزوں پر مزید سرمایہ کاری کریں جو ہمیں مسابقت کے لائق بناسکیں۔ ‘‘

لائیڈ آسٹن امریکی کانگریس کے رکن جوئے ولسن کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے، جنہیں امریکی کانگریس میں بھارت کا دوست سمجھا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے یوکرین پر روسی فوجی حملے کے حوالے سے بھارت کے موقف پر نکتہ چینی کی تھی۔

گزشتہ ہفتے ہی روسی وزیر خارجہ کی نئی دہلی آمد سے قبل امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ نئی دہلی پہنچے تھے اور اس موقع پر بھی انہوں نے چین اور روس کے تعلقات کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی دہلی کے لیے اس کے مضمرات ہوں گے۔

روس بھارت کے لیے ہتھیاروں اور دیگر اسٹریٹیجک اشیاء کا ایک بڑا سپلائر ہے۔ لیکن یوکرین پر حملے کے سبب امریکہ نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں اور فی الحال ایسے کوئی اشارے نہیں ہیں کہ بھارت روس کے ساتھ اپنے تجارتی اور اسٹریٹیجک تعلقات میں کسی طرح کی کوئی کمی کرے گا۔

بھارت نے حال ہی میں ماسکو کے ساتھ کئی بڑے معاہدے بھی کیے ہیں اور اس وقت وہ روس سے سستے داموں پر تیل بھی خرید رہا ہے۔ بھارت کے اس موقف سے امریکہ بہت خوش نہیں ہے اور اسی لیے وہ اپنی تشویش کا اظہار بھی کرتا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ‘کواڈ ملکوں‘ میں بھارت ہی ہے جو روس کے خلاف متزلزل نظر آتا ہے جبکہ باقی ارکان نے ثابت قدمی سے کام لیا ہے۔ لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ اس کے روس اور امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN