اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تمام مسائل سپریم کورٹ حل کرے تو لوک سبھا ، راجیہ سبھا کس لئے ہیں؟ سی جے آئی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تمام مسائل سپریم کورٹ حل کرے تو لوک سبھا ، راجیہ سبھا کس لئے ہیں؟ سی جے آئی
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

کیاہرمرض کی دوا سپریم کورٹ ہو سکتا ہے؟ یہ ممکن نہیں ہے اور چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے بھی جمعرات کو اس کی وضاحت کی ہے۔ چیف جسٹس نے یہ بات غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے مطالبے کے جواب میں کہی۔ سی جے آئی نے سیاسی طور پر حساس معاملات پر فیصلہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ پر ذمہ داری کے بوجھ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے مسائل کا فیصلہ منتخب حکومت کو کرنا چاہیے۔

سی جے آئی ایک ایسے معاملے میں بات کر رہے تھے جس میں وکیل اشونی اپادھیائے نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا اور حکومت کو ایک سال کے اندر اندر تمام غیر قانونی مہاجرین کی شناخت کرنے، انہیں حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کی ہدایت کی درخواست کی تھی۔

اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے،سی جے آئی نے پوچھا، ’اگر آپ کے اٹھائے تمام مسائل سے پر غور کر نے کے لئے اور جو حکم پاس کئے جانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے اس سے میں اتفاق رکھتا ہوں، تو سیاسی نمائندوں کس مقصد کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں ؟ … لوک سبھا … راجیہ سبھا ؟ سی جے آئی نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیاعدالت کواب بل بھی پاس کرنے ہوں گے ۔

بتا دیں کہ اشونی اپادھیائے نے کئی مسائل پر سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضیاں دائر کی ہیں۔ ان میں شامل ہیں- تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے یکساں طلاق کوڈ کی مانگ کرنا؛ گود لینے اور سرپرستی کے مساوی قوانین کا نفاذ، لاء کمیشن آف انڈیا کو قانونی حیثیت دینا، دو بچوں کے اصول کا نفاذ، اور ان ریاستوں میں ہندوؤں کو اقلیت کا درجہ دینا جہاں 2011 کی مردم شماری کے مطابق ان کی تعداد دوسروں سے ہم ہوگئی ہے ۔

’دی انڈین ایکسپریس ‘کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے 31 جنوری 2018 کو ہدایت دی تھی کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق اشونی اپادھیائے کی درخواست کو ستمبر 2017 میں دو روہنگیا پناہ گزینوں کی طرف سے دائر کی گئی ایک اور عرضی کے ساتھ ملایا جائے۔ اس نے یہ بھی ہدایت دی تھی کہ اس کی ایک کاپی مرکزی حکومت کے وکیل کو دی جائے۔

دونوں روہنگیا پناہ گزینوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جب وزارت داخلہ کی طرف سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے چیف سکریٹریز کو جاری کردہ ایک خط میںانہیں فوری قدم اٹھانےاورملک بدری کے عمل کو شروع کرنے کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کوحساس بنانے کی صلاح دی گئی تھی ۔

دریں اثنا، 26 مارچ 2021 کو اپادھیائے کی درخواست پر مرکز اور ریاستوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ چونکہ ان کی درخواست سماعت کے لیے درج نہیں تھی، اپادھیائے نے جمعرات کو سی جے آئی کے سامنے اس کا تذکرہ کیا جب فوری سماعت کے معاملات سی جے آئی کے نوٹس میں لائے گئے۔

فوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ غیر قانونی تارکین وطن ہمارا ذریعہ معاش کا حق چھین رہے ہیں۔

اس پر سی جے آئی نے کہا، ‘مسٹر اپادھیائے، مجھے روزانہ صرف آپ کا کیس سننا پڑتا ہے۔ بہت سارے مسائل، ممبر پارلیمنٹ کے مسائل، نامزدگی کا مسئلہ، انتخابی اصلاحات وغیرہ۔ یہ تمام سیاسی معاملات حکومت سے مددمانگنے کے بجائے عدالت میں پیش کیے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عدالت پر حساس سیاسی معاملات کا بوجھ ہے جسے حکومت کو حل کرنا چاہیے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN