لکھنؤ :(ایجنسی)
جسونت نگر اسمبلی کے ایم ایل اے شیو پال سنگھ یادو نے ایم ایل سی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ واپس آتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ خفیہ رائے شماری ہے، اس کے علاوہ انہوں نے پروفیسر رام گوپال یادو کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ شیو پال سنگھ یادو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ بہت جلد مناسب وقت آنے والا ہے جس پر میری طرف سے بڑا اعلان کیا جائے گا۔ شیو پال سنگھ یادو نے کہاکہ نتیجہ آنے کے بعد دیکھ لینا میں نے جس کو ووٹ دیا ہے وہی جیتے گا۔










