اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کھرگون میں مسلمانوں کے گھروں پر چلے بلڈوزر،84 ’ملزمین‘گرفتار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کھرگون میں مسلمانوں کے گھروں پر چلے بلڈوزر،84 ’ملزمین‘گرفتار
305
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال ؍نئی دہلی :(ایجنسی)

حکومت نے آج مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے لیے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بڑی کارروائی کی۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج صبح کہا تھا کہ حکومت فسادیوں سے ہرجانے کی وصولی کرے گی۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ جن گھروں سے پتھر چلے ہیں، انہیں پتھروں کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ ان بیانات کے فوراً بعد 5 بلڈوزر کھرگون کے ایک سنیما ہال کے قریب مسلمانوں کے مکانات اور ان کی دکانوں کو گرانے کے لیے پہنچ گئے۔ تقریباً 50 مکانات کو مسمار کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

नारे लगाती हथियारबंद भीड़ आपके मुहल्ले में आगजनी करने आये और अगर आपने उस हिंसक भीड़ को भगाने के लिये प्रतिरोध किया तो @ChouhanShivraj जी के बुलडोज़र तैयार हैं आपका घर गिराने के लिये,खरगौन में रात पुलिस की मौजूदगी में दंगा हुआ और अब चुनकर मुसलमानों के घर तोड़े जा रहे हैं। pic.twitter.com/RAxCElCC2F

— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) April 11, 2022

ستیہ ہندی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مکانات کو نشان زد اور گرائے جانے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ان ویڈیوز دونوں برادریوں کے لوگ ڈال رہے ہیں۔ ایک طبقہ اسے سزا کا عمل قرار دے رہا ہے اور دوسرا طبقہ اسے مسلمانوں پر یکطرفہ کارروائی قرار دے رہا ہے۔ اندور کے کمشنر ڈاکٹر پون شرما نے بتایا کہ تقریباً 84 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تقریباً 50 مکانات مسمار کیے جائیں گے جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ یہ لوگ فسادات میں ملوث تھے۔ ہم مالی طور پر فسادیوں کی کمر توڑ دیں گے۔

सुनिये ध्यान से
जिस घरों से पत्थर आये है उस घर को पत्थरो का ही ढेर बनाएंगे
नरोत्तम मिश्रा जी #khargone #बुलडोजर_मामा #RamNavami pic.twitter.com/DjhXlDB0PH

— Avinash Jaiswal (@_Avinashjaiswal) April 11, 2022

کھرگون میں کل اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب رام نومی کا جلوس ایک مسلم بستی سے نکالا گیا۔ تالاب چوک پر اونچی آواز میں بجانے والے ڈی جے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو فریقین میں جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران پتھراؤ ہوا اور اس کے فوراً بعد شہر میں تشدد شروع ہو گیا۔ ایک مخصوص کمیونٹی کے گھروں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ اگرچہ ضلع انتظامیہ نے کرفیو لگا کر حالات کو قابو میں کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن رات بھر شہر کی سڑکوں سے شور کی آوازیں آتی رہیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گھروں پر کچھ لوگوں کا گروہ حملہ کررہا تھا ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک اس واقعہ کی تحقیقات بھی نہیں ہوسکی ہیں کہ تشدد اچانک کس نے اور کیوں شروع کیا، کس طرف سے ہوا۔ کیا مسلمانوں کے علاقے سے جلوس نکالنے کی اجازت تھی؟ لیکن اس سے پہلے کھرگون کی مسلم بستیوں میں بلڈوزر بھیج کر مکانات کو گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

https://twitter.com/junedyeldoz/status/1513481855848222722?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513481855848222722%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.satyahindi.com%2Findia%2Fkhargone-riots-bulldozers-ran-on-the-houses-of-a-particular-community-84-arrested-126369.html

اہم بات یہ ہے کہ شمال مشرقی دہلی فسادات کے ملزم بی جے پی لیڈر کپل مشرا بھی کل کھرگون میں موجود تھے۔ انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر رام نومی یاترا کے آغاز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تاہم، اس کا کھرگون میں ہونے والے تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اویسی کا الزام

Just in the last few days Hindutva mobs with the blessing of cops provoked/participated in violence in at least these places:
1. Karauli, Rajasthan
2. Khambata & Himmatnagar, Gujarat (Mausoleum set on fire)
3. Khargone, Madhya Pradesh 1/3

— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 10, 2022

اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ اتوار کو رام نومی کے موقع پر اسی طرز پر ملک کی کئی ریاستوں میں فسادات ہوئے اور اس کے لیے انہوں نے ہندو تنظیموں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ رام نومی کے جلوسوں اور رتھ یاترا کا استعمال کئی جگہوں پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ مذہبی رہنماؤں نے مسلمانوں کی نسل کشی اور عصمت دری کی بات کی۔ ہندوتوا کی باتیں کرنے والے ہجوم نے پولیس کے کہنے پر مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، جھارکھنڈ میں ماحول خراب کیا۔ بتادیں کہ اویسی نے جن ریاستوں کا ذکر کیا ہے ان کے کئی شہروں میں تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی عام لوگوں نے ملک کی کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ ملک میں کچھ تنظیمیں آگ سے کھیل رہی ہیں۔ کچھ لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ اس کے نام پر ووٹ ملیں گے لیکن ملک کی ترقی نیچے کی طرف جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN