اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم مخالف شرپسندی پر حکومتیں فوری قابو پائیں:جماعت اسلامی ہند

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلم مخالف شرپسندی پر حکومتیں فوری قابو پائیں:جماعت اسلامی ہند
89
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

دو تین روز سے ملک کے متعدد مقامات پر مسلم مخالف تشدد کی پیہم وارداتیں سخت تشویشناک ہیں۔ ایک ہی دن کم سے کم آٹھ نو ریاستوں (مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، گجرات،بہار، اتر پردیش، چھتیس گڑھ، گوا) سے پر تشدد واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ان سبھی مقامات پر ایک ہی پیٹرن نظر آتا ہے کہ پہلے تیوہار کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے ان جلوسوں میں مخصوص جھنڈے لہرائے گئے، ہتھیاروں بالخصوص تلواروں اور چاقوؤں کا کھلے عام مظاہرہ کیا گیا، مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیر اور دلآزار نعرے لگائے گئے، بعض مساجد کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی۔ چند مقامات پر مسلمانوں کی املاک اور تجارت کو بھی نقصان پہنچایا گیا، آتش زنی اور لوٹ مار کی وارداتیں بھی نوٹ کی گئیں۔

یہ سب واقعات ملک میں بدامنی اور نفرت کی بڑھتی ہوئی فضا کو ظاہر کرتے ہیں۔ زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اب بعض ریاستی حکومتیں اپنی کارکردگی کے ذریعے باشندگان ملک کے اس احساس کو پختہ کررہی ہیں کہ وہ ملک کے مخصوص عوام کی ہی سرکاریں ہیں جبکہ حکومتوں کو تمام شہریوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرنا چاہئے۔ ان کا یہ رویہ اشرار کی ہمتوں کو اور تقویت بخش رہاہے۔اکثر جگہوں سے رپورٹیں موصول ہورہی ہیں کہ پولیس خاطیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے کے بجائے مظلومین ہی کو نشانہ بنارہی ہے۔ بڑے پیمانے پر بے قصور مسلم نوجوان گرفتار کیے جارہے ہیں اور ان پر جھوٹے مقدمے قائم کیے جارہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں تو ظلم کی انتہا ہے جہاں لوگوں کے گھروں کو بلڈوزروں کے ذریعے مسمار کیا جارہا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی ہند، انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ ’جماعت اسلامی ہند ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ یہ واقعات اس نفرت کی پیداوار ہیں جو پورے ملک میں عام کی جارہی ہے۔ زہریلی تقریروں کے لیے مشہور بعض سیاسی قائدین ان خونریزیوں کے لیے بھی ذمے دار ہیں۔ انہیں فوری گرفتار کیا جانا چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہاکہ’ یہ مسلسل واقعات حکومت اور انتظامیہ پر عوام کے اعتماد کو مجروح کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ ان کا نوٹس لے اور ریاستی حکومتوں کو تشدد کے لیے ذمے دار عناصر نیز فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے والی قوتوں کے خلاف بروقت اور سخت کاروائی کے لیے متوجہ کرے۔جو پولیس افسران تساہل اور جانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی ضروری ہے۔‘

انہوںنے کہا کہ’جماعت اسلامی ہند، ان تمام علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے اول دن سے کوشاں ہے۔ جماعت کے ذمے داران ، ریاستی حکام اور پولیس سے ربط بنانے اور پر موثر کاروائی کے لیے دباو بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش جہاں زیادہ شدید نقصانات ہوئے ہیں وہاں ایک مرکزی وفد بھی پہنچ رہا ہے۔ ان علاقوں میں سول سوسائٹی، مختلف مذاہب کے قائدین وغیرہ کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کی کوشش ہورہی ہے۔ ظالموں کےخلاف قانونی چارہ جوئی اور مظلومین کی قانونی امداد کے لیے سعی کی جارہی ہے۔ آج امیر جماعت نے تمام متاثرہ حلقوں کے امراء کے ساتھ نشست کرکے حالات کا نیز ان حالات میں جماعت کے اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلق امرائے حلقہ کو نیز مرکز کے متعلق شعبوں کو ضروری ہدایات دیں ۔ ان کے مطابق ، پریشان حال مظلومین کی فوری مدد، ظالموں اور فسادیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور امن و امان کے قیام کے لیے مختلف کوششیں ہورہی ہیں۔‘

انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ’ جماعت اسلامی ہند عامۃ المسلمین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورت حال میں حکمت، دانائی، صبر اور انصاف جیسی اعلیٰ اقدار پر کاربند رہتے ہوئے ملک اور سماج کی تعمیر کا کام جاری رکھیں۔نہ کسی قسم کے اشتعال کے شکار ہوں اور نہ خوف و ہراس کے۔ نفسیاتی دباؤ میں مبتلا ہوئے بغیر حالات کا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مقابلہ کریں اور انصاف پسند حضرات کے تعاون سے حالات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کرتے رہیں۔ نفرت کا مقابلہ نفرت کے بجائے پیارو محبت بانٹ کر کریں۔یہی اسلامی تعلیمات ہیں اور یہی رحمۃ للعالمین ﷺ کا اسوہ بھی۔ اس ماہ مبارک میں ہم ملک میں حالات کی بہتری اور امن و امان کے لئے بار گاہ الٰہی میں دست دعا پھیلانے کا بھی خصوصی اھتمام کریں۔‘

جماعت اسلامی ہند ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ، مختلف مذاہب کے مذہبی پیشواوں، سول سوسائٹی اور تمام باضمیر شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان حالات میں اپنی ذمے داری محسوس کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے اور نفرت ، زہریلی تقریروں اور تشدد کے اس سلسلے کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN