اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جہانگیرپوری: وی ایچ پی کی دھمکی – پولیس نے ہمیں پکڑا تو آندولن ہوگا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جہانگیرپوری: وی ایچ پی کی دھمکی – پولیس نے ہمیں پکڑا تو آندولن ہوگا
111
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

دہلی کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی پر بغیر اجازت جلوس نکالنے والی تنظیم وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے دھمکی دی ہے کہ اگر دہلی پولیس ہمارے کسی کارکن کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو ہم براہ راست دہلی پولیس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ 16 اپریل کو نکالے گئے اس جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا، جس کی وجہ سے ابھی تک کشیدگی کم نہیں ہوئی۔ وی ایچ پی کی دھمکی اس وقت سامنے آئی جب پولیس نے پیر کے روز کہا تھاکہ اس نے بغیر اجازت جلوس نکالنے پر منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور وی ایچ پی لیڈر پریم شرما کو گرفتار کر لیا ہے۔

ٹائمس آفس انڈیا کی خبر کے مطابق بعد میں پولیس نے یہ کہتے ہوئے اس بیان کو واپس لے لیا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 188 (عوامی ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی) ایک قابل ضمانت جرم ہے اور تفتیش میں شامل شخص کو، پوچھ گچھ کے بعدچھوڑ دیا جاتا ہے ۔ یعنی پولیس کا یہ کہنا کہ پریم شرما کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دہلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ترمیم شدہ بیان میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا نام نہیں لیا گیا تھا، جبکہ پہلے بیان میں بجرنگ دل اور وی ایچ پی کا نام لیا گیا تھا۔

سمجھا جاتا ہے کہ دہلی پولیس پر زبردست دباؤ کے بعد اس نے اپنے بیان سے بجرنگ دل اور وی ایچ پی کا نام ہٹا دیا، تاہم پولیس اس حقیقت سے کیسے انکار کرے گی کہ شوبھا یاترا کس تنظیم نے نکالی تھی۔ تاہم مقامی لوگ حقیقت کچھ اور ہی بتا رہے ہیں،جیسے نیچے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے آج تک کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔ اسے دیکھئے ۔

Hear the reality of Jahangirpuri:#JahagirpuriViolence pic.twitter.com/vBr0Kg8oQb

— Pandit Abhishek Sharma (@AbhiINCIndia) April 18, 2022

شمال مغربی ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اوشا رنگنانی نے کہا کہ منتظمین کے خلاف ہفتہ کی شام کو بغیر اجازت کے علاقے میں جلوس نکالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ایک ملزم تفتیش میں شامل ہو اہے۔

تاہم، پولیس کی کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا، ’’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ایک کارکن کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پولیس بہت بڑی غلطی کر رہی ہے۔

ستیہ ہندی ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق بنسل نے پولیس کے اس دعوے کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا کہ منتظمین نے بغیر اجازت جلوس نکالا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس ’اسلامی جہادیوں‘ کے سامنے جھک گئی ہے۔ اگر اجازت نہیں تھی تو اتنی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار جلوس کے ساتھ کیسے تھے؟

بنسل نے کہا کہ وی ایچ پی ایک قانون کی پاسداری کرنے والی تنظیم ہے اور اس پر اور اس کے کارکنوں کے خلاف اس طرح کے الزامات لگانا پولیس کے کام کاج پر کئی سوال اٹھاتے ہیں۔ وی ایچ پی ایسی چیزوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

بنسل نے انتباہ دیا کہ اگر وہ (پولیس) جھوٹا مقدمہ درج کرنے یا اس کے کسی کارکن کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے تو وی ایچ پی ایک احتجاج شروع کرے گی۔ بنسل نے دہلی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اچانک اس نے جلوس کے لیے دی گئی اجازت واپس لے لی، جسے پیر کو نکالا جانا تھا۔ مزید برآں، کل صبح پولیس نے بھلسوا گاؤں سے نکالے گئے جلوس کو اس مقام سے تقریباً 100 میٹر پہلے روک دیا جہاں یہ ختم ہونے والا تھا۔ یہ کیا ہے؟حالانکہ موقع پر موجود لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے اور میڈیا میں شیئر کئے گئے ویڈیو وی ایچ پی لیڈر کے خیالات کو جھٹلاتے ہیں۔ ذیل میں ایک ٹویٹ ہے، جس میں نیوز 24 کی ویڈیو کو ٹویٹ کیا گیاہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ 16 اپریل کے جلوس میں کیا ہو رہا تھا ۔

Count the number of Minors in this video of Shobha Yatra surfaced before the violence in Jahangirpuri yesterday.pic.twitter.com/J944alE8ZI

— Mohammed Zubair (@zoo_bear) April 17, 2022

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے پیر کو کہا تھا کہ جھڑپوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا، خواہ وہ کسی بھی طبقے، مسلک اور مذہب سے ہو۔ تصادم کے سلسلے میں کل 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جہانگیر پوری میں امن کی بحالی کے لیے تمام برادریوں کے ساتھ کئی میٹنگیں کی ہیں۔ گزشتہ شب علاقے میں امن مارچ بھی نکالا گیا۔ علاقے میں ہر جگہ پولیس تعینات ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN