اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اعظم خاں کے پریوار سے ملے جینت چودھری،سیاسی پارہ چڑھا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اعظم خاں کے پریوار سے ملے جینت چودھری،سیاسی پارہ چڑھا
79
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور (آر کے بیورو)

راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری بدھ کی صبح سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے گھر پہنچے۔ یہاں انہوں نے اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئینفاطمہ اور بیٹے اور سوار سیٹ کے ایم ایل اے عبداللہ اعظم سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ بلاسپور روانہ ہو گئے۔

اعظم خاں کے بیٹے اور بیوی سے جینت چودھری کی یہ ملاقات موجودہ حالات میں ریاست کے سیاسی درجہ حرارت کو بڑھاتی نظر آرہی ہے، کیونکہ اس ملاقات کے بعد اعظم خاں کے ایس پی کو الوداع کہنے کے خدشات کی بحث نے مزید زور پکڑلیا ہے۔ تاہم جینت چودھری نے اس ملاقات کو خاندانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ رامپور آئے تھے تو اعظم خاں کے اہل خانہ سے ملنا ان کا اخلاقی فریضہ تھا۔

اعظم خاں کے آر ایل ڈی میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ارادہ نہیں ہے، وہ اتحاد کے اصول پر چل رہے ہیں۔ جب سے اعظم خاں کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا، مسلم سماج سے لے کر اعظم خاں کے قریبی لوگوں تک نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خاں شانو کے بیان کے بعد سے ہر روز اعظم خاں کے حامی کہیں نہ کہیں مظاہرے کر رہے ہیں، خون سے خط لکھ کر بیانات جاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں اعظم خاں کے ایس پی چھوڑنے کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔

اس دوران آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چودھری بدھ کی صبح اعظم خاں کے گھر پہنچے۔ یہاں انہوں نے اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ، بیٹےاور سوار سیٹ کے ایم ایل اے عبداللہ اعظم سے ملاقات کی۔ جینت چودھری کی اس ملاقات نے اعظم خاں کے ایس پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں مزید ہوا دے دی ہے، جس کے بعد بات چیت کا دور شروع ہو گیا ہے۔

جینت چودھری کی عبداللہ اعظم اور ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے ملاقات کے بعد جب ان سے ملاقات کی بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کے پریوار کو بہت کچھ درپیش ہے، جب میں رامپور آیا تو ان سے ملنا میری ذمہ داری تھی۔ ملاقات کے دوران اہل خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اعظم خاں کو جلد ضمانت مل جائے گی۔

اس دوران گھر والوں سے دریافت کیا کہ اعظم خاں جیل میں کیسے وقت گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیل میں قیام کے دوران بھی کورونا کی زد میں آگئے تھے اور بہت مشکل وقت گزار رہے ہیں۔ جینت چودھری نے کہا کہ اعظم خاں سے ان کے خاندانی تعلقات ہیں۔ اسی لیے وہ ان کے گھر والوں سے ملنے آئے تھے، اور پہلے سے ہی رابطے میں رہتے ہیں۔

اعظم خاں کے حامیوں کی طرف سے ظاہر کیے جانے والے احتجاج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس سے آگاہ نہیں ہیں۔ کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا موضوع ہے اور وہ اسی پارٹی میں ہیں اور ذمہ دار بھی ہیں۔ میرے لیے کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا، میں اس بحث میں حصہ لینے نہیں آیا ہوں۔

اعظم خاں کے آر ایل ڈی میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم اتحاد کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور ہم نے اتحاد میں الیکشن لڑا ہے۔ جب نتائج اچھے نہیں ہوتے تو یہ باتیں ہوتی ہیں اور لوگ سوال کرتے ہیں۔ آگے کا راستہ مثبت نکلے گا۔

اعظم خاں سے جیل میں ملاقات پر انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ ریاستی حکومت کے بلڈوزر کی کارروائی پر کہا کہ کون نشان زد کرے گا کہ کوئی مجرم ہے یا نہیں، یوگی جی کریں گے۔؟ملک میں آئین ، عدالت اور شہریوں کے حقوق اگر باقی ہیں تو ایسا کچھ نہیں ہونا چاہئے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN