نئی دہلی :(ایجنسی)
پنجاب پولیس بدھ کے روز کانگریس لیڈر الکا لامبا کے گھر پہنچی۔ اس سے پہلے پولیس کمار وشواس کے گھر بھی پہنچی تھی۔ الکا لامبا نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’پنجاب پولیس میرے گھر پہنچ چکی ہے۔‘‘ ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ’’پنجاب پولیس گھر کی دیوار پر نوٹس چسپاں کر گئی ہے اور جاتے جاتے آپ کی بھگونت مان حکومت کی طرف سے دھمکی بھی دے کر گئی ہے کہ اگر 26 اپریل کو تھانے میں پیش نہیں ہوئی تو انجام برا ہوگا۔ کانگریس کی یہ گاندھی وادی سپاہی بڑے سنگھیوں سے نہیں ڈری، چھوٹے سنگھی کی تو بات ہی چھوڑ دو۔‘‘










