نئی دہلی:(ایجنسی)
امراجالا کی رپورٹ کے مطابق جہاں اویسی نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی کو ترکمان گیٹ 2022 کا نام دیا، وہیں بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن جی وی ایل نرسمہا راؤ نے جے سی بی کی نئی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا،جے سی بی کا مطلب ’’جہاد کنٹرول بورڈ‘ ( جے سی بی= جہاد کنٹرول بورڈ)۔ تاہم اس پر تنازع بڑھنے کے بعد اس ٹویٹ کو بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔










