اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں انہدامی کارروائی پر روک لگائی، مولانا محمود اسعد مدنی کامظلوں کو انصاف دلانے کاعزم

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں انہدامی کارروائی پر روک لگائی، مولانا محمود اسعد مدنی کامظلوں کو انصاف دلانے کاعزم
343
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

پریم کورٹ نے بدھ کو شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے فسادزدہ جہانگیر پوری علاقے میں مبینہ تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی انہدامی کارروائی پر روک لگانے اور اسے بحالت اصلی برقرار رکھنے کاآج صبح حکم جاری کیا ہے،چیف جسٹس آف انڈیا کے زیرقیادت بنچ نے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مقرر کردہ سینئر وکیل دشینت داوے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ تاریخی فیصلہ سنایا۔واضح ہو کہ جہانگیرپوری دہلی میں فساد زدہ علاقہ کو نشانہ بناتے ہوئے جس طرح شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے فوری طور سے انہدام کا اعلان کیا تھا، اس نے ملک میں قانون و انصاف اور جمہوریت کے ماننے والوں کو کافی بے چین کردیا تھا، چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے وکلا نے عرضی تیار کی اور بدھ کو صبح سینئر وکیل دشینت داوے، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایم آرشمشاد نے جمعیۃ کی طرف سے عرضی داخل کی، تنظیم کی طرف سے عرضی گزار مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے وکیل دشینت داوے نے اپنی عرضی میں عدالت سے کہا کہ کسی سنگین چیز پر روک لگانے کے لیے آپ کی فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔ جو کچھ جہانگیر پوری میں کیا جارہا ہے وہ مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے،یہ وہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ ہفتے فسادات ہوئے تھے۔تجاوزات کے انہدام سے متعلق ایم سی ڈی نے کوئی نوٹس نہیں دیا، حالاں کہ میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے تحت اپیل کا بھی انتظام ہے، لیکن اس کا بھی وقت نہیں دیا گیا۔اس لیے اس غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے عدالت فوری طور سے سماعت کرے اور کوئی فیصلہ سنائے۔اس کے بعد چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنانے فوری طور سے اسٹیٹس کو status quo، کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا۔ لیکن کورٹ کے فیصلے کے باوجود انہدائی کارروائی جاری رہی، جس کے بعد دوبارہ دشنیت داوے نے کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا اورگہار لگائی کہ بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کرنے کی مہم آج صبح عدالت کی طرف سے دیے گئے حکم کے باوجود جاری ہے۔ اس کی اطلاع پا کر چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل کو یہ ہدایت دی کہ وہ عدالت کے حکم سے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو فوری طورواقف کرائیں۔ سینئر وکیل وشینت داوے نے عدالت کو بتایا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ آرڈر کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ براہ کرم کچھ کریں، سیکرٹری جنرل سے کہیں "۔ داوے نے مزید کہا، ” میڈیا میں بڑے پیمانے پر عدالت کا حکم چلایا گیا، لیکن اس کے باوجود یہ سب جاری ہے۔ یہ درست نہیں ہے! ہم قانون کی حکمرانی میں ہیں ‘سی جے آئی نے اس سے اتفاق کیا۔ دریں اثنا ایڈووکیٹ آن ریکارڈایم آرشمشاد نے مئیر نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن،این سی ٹی آف دہلی، دہلی پولیس میں خط لکھ کر سپریم کے فیصلے سے مطلع کیا تا کہ وہ فوری انہدام کو روک دیں۔

ان تمام معاملات پر جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے سپریم کورٹ میں عرضِی گزار رہے مولانا نیاز احمد فاروقی نے بتایا کہ یہ ملک قانون اور اصولوں سے چلتا ہے، لیکن جہانگیرپوری میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ سراسر جبرو استبداد کا معاملہ ہے، غیر قانونی مکان یا دکان توڑنے کا ایک قانونی طریقہ ہوتا ہے، جسے ایم سی ڈی نے نظرانداز کرتے ہوئے کارروائی کی ہے، اس لیے جمعیۃ علماء ہند کو مجبور ا عدالت کا رخ کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ ایسا لگتاہے کہ اصل مقصد غیر قانونی مکان یا دکان توڑنا نہیں بلکہ ان لوگوں کا حوصلہ توڑنا ہے جنھوں نے فسادیوں سے مقابلہ کیا نیز ایک قوم کو مکمل طور سے مورد الزام ٹھہرانا ہے۔ان تمام صور ت حال پر صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر کل گزشتہ جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد متاثرہ علاقے کا دورہ کرچکا ہے، نیز لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے مقدمہ کا بھی اعلان کی جاچکاہے۔ مولانا مدنی نے عدالت کی طرف فوری حکم جاری کیے جانے پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہندمظلوموں کو انصاف دلانے کی لیے عدالت میں پوری تندہی سے مقدمہ لڑے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN