سنبھل :(ایجنسی)
اترپردیش کے سنبھل میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر سنبھل کی جامع مسجد میں جلچڑھانے کی کوشش کی گئی تو ہزاروں مسلمانوں کا خون چڑھایا جائے گا، مسلمان اسے برداشت نہیں کریں گے اور حالات بے قابو ہو جائیں گے۔
سنبھل انتظامیہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برق نے جمعہ کی نماز اور عید والے دن سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل سنبھل کی جامع مسجد کے بارے میں کچھ لوگ مبینہ طور پر دعویٰ کرتے ہیں کہ اس کے اندر بھگوان شیو کا مندر ہے۔
ایسے لوگوں کا ماننا ہے کہ مسجد کے اندر بھگوان شیو کا مندر ہے۔ اسی طرح کے دعوؤں کے بارے میں ایم پی شفیق الرحمن برق نے کہا کہ اگر لوگوںنے اندرجل چڑھانے کی کوشش کی تو خور ت حال ہو سکتی ہے ۔
آج تک کی خبر کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے جامع مسجد میں عید کی نماز کے لیے پولیس سیکورٹی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے جہانگیر پوری میں مسجد کے گیٹ پر بلڈوزر چلانے کے بارے میں رحمان نے کہا کہ یہ سب حکومت کے کہنے پر ہو رہا ہے، جبکہ مسجد سے ملحق مندر ہے، وہاں بلڈوزر نہیں چلا۔ حکومت خود حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلڈوزر اسی طرح چلتا رہا تو مسلمان کہاں جائیں گے۔ بلڈوزر کا کوئی قانون نہیں ہے۔ حکومت کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے، آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے حکومت مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لیے طرح طرح کے کام کر رہی ہے۔
برق نے کہا، بی جے پی حکومت میں انسانوں کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں ایس پی لیڈر شفیق الرحمان برق نے کہا کہ میرے اس بیان کو اچھے طریقے سے شائع کرنا ۔










