اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ماتوشری: ہنومان چالیسا پر جنگ، شیوسینکوں کا زبردست مظاہرہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ماتوشری: ہنومان چالیسا پر جنگ، شیوسینکوں کا زبردست مظاہرہ
226
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(ایجنسی)

امراوتی سے آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا بھی مہاراشٹر میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے ذریعہ شروع کئے گئے ہنومان چالیسا تنازع میں کود پڑی ہیں اور یہ لڑائی اب ادھوٹھاکرے کے گھر ماتوشری تک پہنچ گئی ہے۔

دراصل امراوتی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے آج ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اعلان کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی پارا ایک بار پھر چڑھ گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ناراض شیوسینکوں نے ہفتہ کی صبح نونیت رانا کے گھر کے باہر کافی ہنگامہ کیا۔ خبروں کے مطابق کارکن بیریکیڈ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ اسی دوران اس ہنگامہ کے بعد نونیت رانا نے کہا وہ نیچے جائیں گی اور گیٹ کے باہر بھی جائیں گی، انہیں کوئی روک نہیں سکتا اور اگر ان پر کوئی حملہ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ پر ہوگی۔

اس اعلان کے بعد ممبئی پولیس نے ایم پی نونیت رانا کو نوٹس بھیجا ہے۔ اس نوٹس میں سی ایم ادھو ٹھاکرے کے گھر کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر نونیت رانا اور ان کے شوہر اپنے گھر سے باہر آنے کی کوشش کریں گے تو انہیں باہر نہیں جانے دیا جائے گا اور اگر انہوں نے زبردستی کی تو پولیس کارروائی کرے گی۔ بتا دیں کہ نونیت رانا آج صبح 9 بجے ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے والی تھیں۔ ساتھ ہی اس تنازع کے بعد خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے نونیت رانا کو ’وائی‘ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔

اس دوران شیوسینا رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ یہ مذہب کی آڑ میں ایک اسٹنٹ ہے۔ انہوں نے نونیت اور ان کے ایم ایل اے شوہر کو بنٹی ببلی کہہ کر بلایا۔ دوسری جانب اس اعلان کے بعد شیوسینک بھی چوکس ہیں۔ ماتوشری پر شیوسینکوں کی بھیڑ کی وجہ سے مغربی ایکسپریس وے پر اندھیری سے باندرہ تک سڑک پر زبردست جام لگ گیا۔

نونیت رانا کا پورا نام نونیت کور رانا ہے۔ وہ ممبئی کے ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی ہیں۔ نونیت کے والد فوج میں تھے۔ رانا نے 12ویں کے بعد پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کے شعبے کا انتخاب کیا اور اسی میں اپنا کیرئیر بنایا۔ ماڈلنگ کے علاوہ اس نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ نونیت کی شادی روی رانا سے ہوئی تھی اور ان سے شادی کے بعد ہی وہ سیاست میں آئیں۔

نونیت رانا نے 2014 کا لوک سبھا الیکشن کانگریس کے ٹکٹ پر لڑا، لیکن ہار گئیں۔ 2019 میں این سی پی اور کانگریس کی حمایت سے وہ امراوتی سے آزاد رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں ہیں۔ انہوں نے اس سیٹ پر شیوسینا کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ نونیت کے شوہر روی رانا مہاراشٹر میں آزاد رکن اسمبلی ہیں اور یوگا گرو بابا رام دیو کے بھتیجے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN