اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کھرگون میں سرکاری مشنری اور پولیس انتظامیہ کے متعصبانہ رویے شرمناک: جمعیۃ علما ہند وفد

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کھرگون میں سرکاری مشنری اور پولیس انتظامیہ کے متعصبانہ رویے شرمناک: جمعیۃ علما ہند وفد
183
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

جمعیۃ علماء ہند کے ایک موقر وفد نے مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علمائے ہند کی سربراہی میں کھرگون کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا، اس وفد میں ریاستی صدر جمعیۃ علما مدھیہ پردیش حاجی محمد ہارون اورمقامی جمعیۃ علما ء کے کئی ذمہ داران شامل تھے۔وفد نے فساد متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور وہاں امدادی کاموں کا جائزہ لیا ا ور ان کو یقین دلایا کہ جمعیۃ بلا تفریق مذہب وملت ضرورت مندوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔ وفد نے خاص طور سے موہن ٹاکیز، تالاب چوک، چھوٹی موہن ٹاکیز، قاضی پورہ، سنجے نگر، آنند نگر، کھس کھس واری فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے فساد میں شہید ہوئے ابریش خاں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے ضلع کلکٹر شریمتی انوراگ پی اور ا یس پی سدھارتھ چودھری سے ملاقات کی اور معصوم و بے گناہوں کی گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ نیز پولس انتظامیہ کی طرف سے تعصب پر مبنی کارروائی پر تشویش ظاہر کی گئی۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے شکایت کی کہ بلڈوزر چلائے جانے کے دوران ہندو اورمسلم دکانداروں کے درمیان تفریق برتی گئی، انھوں نے اس سلسلے میں وہ تصویر بھی شیئر کی جس میں دائیں اور بائیں تو اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کے ہوٹل ہیں اور درمیان میں علیم بھائی مسلم شخص کا ہوٹل ہے، بلڈوزر حملہ میں صرف مسلم شخص کا ہوٹل توڑا گیا جو انتہائی افسوسناک اور ایک طبقے میں بدا عتمادی پیدا کرنے والا عمل ہے۔اسی طرح پولس نے اپنی کارروائی میں مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا اور وہاں موجود خواتین کے ساتھ زیادتیاں کیں، نیز پولس کی موجودگی میں شرپسندوں نے آگ زنی کی، مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا اور پولس تماشہ بیں بنی رہی، اس کی مثال تھانہ منڈی کے پاس مسجد میں فسادیوں نے آگ زنی کی، ویڈیوں میں صاف ہے کہ پولس نے ان پر کوئی کارروئی نہیں کی۔جمعیۃ علماء ہند نے پولس انتظامیہ کے سامنے ساری شکایتیں مضبوطی سے رکھیں، نیز ہوٹل والے علیم بھائی سے مل کر ان کا غم بانٹا اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ان کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے اس کی تحقیق کی کہ کیا یہاں فساد کے بعد مسلمانوں کے علاوہ کسی اور طبقے کی پراپرٹی کو بھی بلڈوزر سے نشانہ بنایا گیا،تو یہ نتیجہ سامنے آیا کہ صرف مسلمانوں کی جائیداد کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حالاں کہ 21/اپریل2022ء کو سپریم کورٹ میں سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے حلفیہ بیان دیا کہ کھرگون انہدام میں، 88 متاثرہ فریق ہندو تھے اور 26 مسلمان تھے۔ جناب تشار مہتا کا یہ بیان گمراہ کن اور حقائق کے خلاف ہے، وہاں جن 26 لوگوں کے مکانات بلڈوزر حملہ کی زدر میں آئے ہیں، سب کے سب مسلمان ہیں۔جمعیۃ کے پاس ان مسلمانوں کی فہرست مع رابطہ نمبر موجود ہے جن کے مکانوں ودکانوں پر فرقہ پرستوں نے حملہ کیااور اسے جلادیا یا لوٹ پاٹ کی، ان میں بیواؤں اورمعذورین کے بھی مکانات شامل ہیں۔

علاقہ کھس کھس واری کے ان لوگوں کی فہرست جن کے مکانات کو ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر حملے میں منہدم کردیا (۱) حسینہ بی بیوہ فاروق (۲)محمد عبدالحکیم (۳) سلطان بن گلشیر (۴) عارف صادق (۵) امین سید نظیر (۶) رشید بن جمعہ (۷) صادق بن کلو (۸) سلیم بن نواب محمد (۹) عاشق بن عزیز (۱۰) عابد بن عزیز (۱۱) سلیم بن رستم (۱۲) نفیس بن پپو (۱۳) رشیدہ زوجہ ماجد (۱۴) نسیم ماجد (۱۵) رفیق عالم (۱۶) سیجو بن عزیز (۱۷) مظہر بن نثار (۱۸) یونس بن اسحق (۱۹) اقبال بن حبیب (۲۰) زبیر بن عبدالغنی (۲۱) سمیر بن زبیر (۲۲) سلطان بن عبداللہ (۲۳) فاروق بن عبداللہ ستار (۲۴) ایوب بن معصوم (۲۵) فراز خاں (۲۶) قمرو بن شریف

اسی طرح ایسے 53خاندان ہیں جن کے گھروں کو فرقہ پرستوں نے فساد کے دوران تباہ کردیا یا اس میں لوٹ پاٹ کی، لیکن پولس انتظامیہ یا مقامی انتظامیہ کی طرف سے ایسا کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزر نہیں چلایا گیا جو سراسر تفریق کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فہرست ا ن لوگوں کی ہے جن کے مقدمات تھانے میں درج ہوئے، باقی بہت سارے لوگ ہیں جو اب تک سامنے نہیں آئے ہیں، اس سلسلے میں سروے کا عمل جاری ہے۔ایسی تصاویر موجود ہیں جن کے ذریعہ سے فسادیوں کی شناخت کی جاسکتی ہے، لیکن پولس نے ان پر کوئی کارروائی نہیں کی، جب کہ اس کے برعکس دوسو سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں تقریبا سب کے سب مسلمان ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور ریاستی صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ جمعیۃ علما ملک میں امن و ہم آہنگی کے لیے کام کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے تجاوزات کے نام پر مساجد اور اقلیت کے دکانوں اور ہوٹلوں کو تباہ کیا، یہ غلط ہے۔ انتظامیہ کو فسادات کو روکنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان امن و اہم آہنگی برقرار رکھنے پر کام کرنا چاہیے لیکن جو لوگ فسادات میں ملوث نہیں تھے ان کی دکانیں توڑ دی گئیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ مجرم کو سزا دے اور تجاوزات کے نام پر اس کے خاندان کو بے گھر نہ کرے۔

جمعیۃ کے وفد میں مذکورہ بالا شخصیات کے علاوہ ریاستی نائب صدر ریاض الدین شیخ، ریاستی نائب صدر حاجی،ضلعی صدر حافظ طیب، نائب صدر حافظ ادریس، سکریٹری سید قمر علی، حبیب آزاد، قاری مبارک، حافظ ذاکر، علیم شیخ، توسیب منصوری، شاہ رخ مرزا، سلمان،خان، گڈو شیخ ڈاکٹر عمران شامل تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN