اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ثنا ارشاد مٹو با وقار پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون فوٹوگرافر ہیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ثنا ارشاد مٹو با وقار پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون فوٹوگرافر ہیں
357
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر (ڈی ڈبلیو)

کشمیر کی 28 سالہ فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو با وقار پلٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون بن گئی ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں روئٹرز ٹیم کے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔ انعامات کا اعلان امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے کیا ہے۔

کشمیری صحافیوں کو اس سے پہلے بھی اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے تاہم ثنا مٹو پہلی کشمیری خاتون ہیں، جنہیں یہ انعام ملا ہے۔ ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں انہوں نے اس کامیابی پر کافی خوشی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے تین فوٹو صحافیوں کو وادی کشمیر میں زندگی کی حیرت انگیز تصاویر کے لیے 2020 کے پلٹزر پرائز سے نوازا گیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے چنی آنند، مختار خان اور ڈار یاسین کو فیچر نیوز فوٹوگرافی کے لیے یہ انعام دیا گیا تھا۔

اس برس بھارت کے دانش صدیقی، عدنان عابدی، امیت دیو اور ثنا ارشاد مٹو کو ایک ساتھ فیچر فوٹوگرافی کے زمرے میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تمام صحافی خبر رساں ادارے روئٹرز کے لیے کام کرتے ہیں، جن میں سے دانش صدیقی گزشتہ برس افغانستان میں ہلاک ہو گئے تھے۔

دانش صدیقی کا سفر

دانش صدیقی اور ان صحافیوں کو بھارت میں کووڈ- 19 بحران کی کوریج کے لیے فیچر فوٹوگرافی کے لیے پلٹزر پرائز سے نوازا گیا ہے۔ یہ ان کے لیے دوسرا پلٹزر انعام ہے۔ اس سے قبل سن 2018 میں انہیں روہنگیا بحران کی کوریج کے لیے اسی با وقار ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

گزشتہ برس جولائی میں فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی قندھار میں افغان فوج اور طالبان کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔ وہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ وابستہ تھے۔

اڑتیس سالہ صدیقی جولائی میں افغانستان کے قندھار شہر کے اسپن بولدک میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی کوریج کرنے کے دوران مارے گئے تھے۔

دانش صدیقی کو دنیا کے بہترین فوٹو صحافیوں سے میں سے ایک مانا جاتا تھا۔ انہوں نے عراق میں داعش کے خلاف ہونے والی موصل جنگ، میانمار کے روہنگیا بحران، ہانگ کانک کے مظاہرے، نیپال کے زلزلے اور دو برس قبل دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات جیسے بڑے عالمی واقعات کی رپورٹنگ کی تھی۔

اس حوالے سے ان کی سینکڑوں تصاویر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ انہیں انعامات و اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسے فوٹوگرافر تھے جنہوں نے اپنی تصاویر کو انتہائی شدید قسم کے جذبات، خاموش چیخ و پکار اور زندگی کے رنگوں سے بھرا۔

دانش نے دہلی کی معروف جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونکیشن سے تعلیم حاصل کی تھی۔

اس برس امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو چھ جنوری 2021 میں کیپٹیل ہل پر ہونے والے حملے کی تفصیلی کوریج کے لیے پلٹزر انعام دیا گيا ہے۔ اخبار کو ملک کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک کے بارے میں عوام کو مکمل اور غیر متزلزل معلومات فراہم کرنے کے لیے یہ اعزاز سونپا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN