اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممبئی میں مسلمانوں کا نمائندہ اجلاس، نئے مشاورتی پلیٹ فارم کی تشکیل پر اتفاق

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ممبئی میں مسلمانوں کا نمائندہ اجلاس، نئے مشاورتی پلیٹ فارم کی تشکیل پر اتفاق
734
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(پریس ریلیز)

مسلم قوم کے خلاف ہونے والے ٹارگیٹ تشدد کے حالیہ واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ اس طرح کے واقعات سنگھ پریوار کی مسلمانوں کی نسل کشی کے منظم منصوبہ کا حصہ ہیں ، جس طرح ماضی میں دنیا میں مختلف جگہوں پر نسل کشی کے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں ویسے ہی آثار ہندوستان میں بھی نظر آرہے ہیں۔

پچھلے کچھ مہینوں میں فسطائی طاقتوں اور ان کی ذیلی تنظیموں نے مسلمانوں کی جان ، مال اور عورتوں کو نشانہ بنانے اور مختلف ریاستوں میں دنگے فساد بھڑکانے کے لئےجو طریقۂ کار (رام نومی کی شوبھا یاترا)اپنایا ہے اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے کہ مقصد صرف اور صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور ان کے اندر خوف پیدا کرنا ہے، ریاستی سرکاریں سنگھ پریوار کے سامنے یاتو گھٹنے ٹیک رہی ہیں یا ان کا ساتھ دیتی نظر آرہی ہیں۔

ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ اب ایک نیا تجربہ کیا جارہا ہے، جہاں ایک طرفBuldozer کا استعمال منصوبہ بندی کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف کیا جارہا ہے، وہیں دوسری طرف مسلمانوں نے بھی اپنی جان اور مال کی حفاظت کے بنیادی حقوق کے لئے سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا ہے جو اصل میں سنگھ پریوار کے لئے ایک آگاہی تھی، مسلمانوں کے اسی حوصلے کو توڑنے کے لئے سنگھیوں کی منصوبہ بندی کے تحت گودی میڈیا کے ذریعہ سے مسلمانوں کو دنگائی بتا کر ان پر کالے قانون تھوپے گئے ۔ ان سب کا مقصد مسلمانوں کو اور ان کی قوم کے لیڈروں کو صاف صاف میسج دینا تھاکہ تم اپنے دفاع کے بارے میں سوچنا بھی نہیں، اور نہ سنگھی طاقتوں کے نسل کشی کے راستے میںرکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنا۔

آج کی میٹنگ میں موجود مسلم رہنماؤں نے اپنی قوم کے مقامی لیڈروں کی حوصلہ افزائی کی، جو کسی بھی شکل میں سنگھ پریوار کی پلاننگ کے خلاف جدوجہد کر کے ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ اکثر مقامات پر مسلمانوں نے اپنی جان و مال کی حفاظت کے لئے منظم انداز میں کوششیں کیں، یہ بہت ہی مثبت پہلو ہے، اس میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مقامی لیڈروں کو مسلسل اپنے اپنے علاقوں میں حالات کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے، مسلمانوں کے خلاف سنگھ پریوار کے ہونے والے حملوں کو منظم انداز میں منصوبہ بندی کے ذریعہ سے ممکن حد تک روکا جاسکتا ہے، جبکہ یہ کام ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کی حفاظت کرے۔

جو دوسرا بدلاؤ بی جے پی حکومت کے تحت مختلف ریاستوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے وہ یہ ہے کہ حکومت اپنے اختیارات کاغلط استعمال کرکے ، مسلمان جو کہ اصل میں مظلوم ہیں، ان کو نشانہ بنارہی ہےاور جو سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے مجرم ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں ۔ اس میٹنگ میں موجود لوگوں کا ماننا ہے کہ علاقائی سطح پر جلد از جلد ایک مضبوط قانونی سسٹم کو کھڑا کیا جائے، جو مظلوموں کی مدد کرسکے، قوم کے نوجوانوں میں قومی لیڈروں کے تعلق سے یہ اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر نوجوانوں کو جھوٹے کیسوں میں پھنسایا گیا تو ہماری قوم کے لیڈرس ہمارے لئے قانونی جدوجہد کریں گے، ایسا قانونی سسٹم بالآخر قوم کے اندر اعتماد پیدا کرے گا۔

اس میٹنگ میں موجود قائدین اور کارکنوں کا مسلم قوم سے کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر کھڑے ہوجائیں اگر سنگھ پریوار مسلمانوں کو نشانہ بنا کر Buldozer حکمت عملی کا استعمال کرے ۔ ہم کو اچھی طرح یہ سمجھنا ہوگا کہ Buldozer کی سیاست کسی خاص علاقے ، شہر اور محلے کی حد تک نہیں رکے گی، بلکہ ہر اس مسلم کے گھر تک پہنچے گی جس نے سنگھ پریوار کے منصوبہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ Buldozer کی سیاست کو ہرانے کے لئےصرف زبانی سپورٹ ہی کافی نہیں ، بلکہ جمہوری طریقے سے لڑائی لڑنے کے لئے ذاتی موجودگی بھی ضروری ہے ۔ شاہین باغ کے لوگوں نے ایک بار پھر سے دیش کے لوگوں کے سامنے جمہوری طریقہ کار سے عوامی دفاع کی اہمیت اور اس کانتیجہ پیش کیا ہے۔ اب یہ حقیقت سامنے ابھر کر آئی ہے کہ لوگوں کا پرعزم انداز میں سڑکوں پر اتر کرBuldozer پالیسی کے خلاف جدوجہدکرناہی سرکار کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

اس میٹنگ میں موجود خواتین و حضرات نے علاقائی مسلم لیڈرس کو شاہین باغ کے لوگوں کی طرف سے جمہوری دفاع کے طریقے سے سبق لے کر اپنے آپ کو اپنے علاقے میں قوم کی حفاظت کے لئے منظم انداز میں جدوجہد کے لئے کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اس میٹنگ میں موجود لوگوں کا ماننا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کو موجودہ حالات سے واقف کراکر ان کی مناسب رہنمائی کرنے والی پورے ملک میں کوئی تحریک نہیں ہے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پورے ملک میں علاقائی سطح پر کچھ پہل ہورہی ہےمگر آپس میں تال میل، مسلسل جدوجہد اور نظریہ کی کمی ہے۔ حالات تقاضہ کررہے ہیں کہ مسلم لیڈرس اب متحد ہوکر امن اور شانتی قائم کرنے کے لئے ایک ملک گیر سطح کی تحریک بنا ڈالیں، قوم اپنے لیڈروں سے ان حالات میں رہنمائی کی امید لگائے بیٹھی ہے۔ اسی لیے اس مشاورتی اجلاس میں موجود قومی لیڈروں نے بالاتفاق ایک نئے پلیٹ فارم کی تشکیل اور بامقصد پر امن تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، جس میں ملت کے تمام طبقات کی حصہ داری ہو، اور دستور وقانون کی پابندی کرتے ہوئے آئینی حقوق اور جان ، مال ، عزت وآبرو اور مقدس مقامات کے تحفظ کی ہرممکن کوشش کی جائےاورملت کو ایک ایسے منظم گروہ میں تبدیل کرنے کی سعی پیہم کی جائے جس سے ملک اور اس کے تمام باشندوں کو امن و انصاف کا ماحول فراہم ہوسکے ۔ امید ہے کہ جلد ہی اس تحریک کے بارے میں تفصیلی اطلاع ملک و ملت میں عام کردی جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN