اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اقلیتوں پر مظالم، لوگ خوف میں زندگی گزار رہے ہیں: سونیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اقلیتوں پر مظالم، لوگ خوف میں زندگی گزار رہے ہیں: سونیا
133
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ادے پور :(ایجنسی)

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ادے پور کے چنتن شیویر میں مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ۔ سونیا نے کہا ہے کہ مرکز میں بیٹھی مودی حکومت پورے ملک میں خوف اور پولرائزیشن کا ماحول بنا رہی ہے۔

اس چنتن شیویر میں قومی اور ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے 430 قائدین حصہ لے رہے ہیں۔

سونیا نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کا ‘میکسمم گورننس گورمنٹ ‘ سے کیا مطلب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں مسلسل پولرائزیشن کی صورتحال برقرار رہے، لوگوں کو خوف کے ماحول میں رہنے پر مجبور کیا جائے اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جائے اور ان پر ظلم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے معاشرے اور اس جمہوریت میں برابر کی شہری ہیں۔

LIVE: Congress President Smt. Sonia Gandhi's opening address at the 'Nav Sankalp Chintan Shivir – 2022', Udaipur. https://t.co/O2AXqjO9Yh

— Congress (@INCIndia) May 13, 2022

اپنے خطاب میں سونیا گاندھی نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک جن چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، اس پر غور کرنے کے لیے یہ کیمپ ایک بہت اچھا موقع ہے۔ یہ ملک کے ایشوز پر غور و فکر اور پارٹی کے سامنے مسائل پر خود احتسابی دونوں کے لیے ہی ایک بہترین اسٹیج ہے۔‘‘

ہندوستان میں اقلیتی طبقہ کے خلاف ہو رہی کارروائیوں کی طرف بھی سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں اشارہ کیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ایسا ماحول پیدا کیا گیا ہے کہ لوگ لگاتار خوف اور عدم تحفظ کے احساس میں جی رہے ہیں۔ اقلیتی طبقہ کو شاطرانہ انداز میں ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اقلیتی طبقہ ہمارے سماج کا ضروری حصہ ہیں اور ہمارے ملک میں انھیں بھی سب کے برابر حقوق حاصل ہیں۔‘‘ کانگریس صدر نے دلتوں اور قبائلیوں پر ہو رہے حملے ا بھی تذکرہ کیا اور ملک میں لگاتار بڑھ رہی مہنگائی کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ رسوئی گیس اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ملک کے کروڑوں کنبے بے حال ہو گئے ہیں۔ ملک میں بڑھتی بے روزگاری کی طرف بھی سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں توجہ دلائی۔

اپنے خطاب میں سونیا گاندھی نے کمزور ہوتی کانگریس کو مضبوط بنانے کے پختہ عزائم کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مضبوط تنظیم سے وقت وقت پر اپنے لچیلے پن کو ظاہر کرنے کی امید کی جاتی رہی ہے، اور ہر بار ہماری تنظیم نے اثردار طریقے سے اپنا کام کیا ہے اور اپنی نمائندگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ایک بار پھر ہم سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ہم اپنی بہادری، حوصلہ اور خود سپردگی کے جذبہ کا مظاہرہ کریں۔ لیکن آج ہماری تنظیم کے سامنے جو حالات پیدا ہوئے ہیں، وہ غیر معمولی ہیں۔ اس بات کو میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ ان غیر معمولی حالات کا مقابلہ ہم غیر معمولی طریقے سے ہی کر سکتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ہر تنظیم کو نہ صرف زندہ رہنے کے لیے بلکہ آگے بڑھنے کے لیے بھی وقت وقت پر اپنے اندر تبدیلی لانی ہوتی ہے، اور ہمیں بھی تنظیم میں اصلاح کی سخت ضرورت ہے۔ پالیسی میں تبدیلی، اور روزانہ کام کرنے کے طریقے میں تبدیلی، یہ سب سے بنیادی ایشو ہے جس کی طرف توجہ دی جائے گی۔ لیکن میں یہ بھی زور دے کر کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری باز آبادکاری صرف اجتماعی کوشش سے ہی ہو پائے گی، اور وہ عظیم اجتماعی کوشش نہ ٹالے جا سکتے ہیں اور نہ ہی ٹالے جائیں گے۔ یہ کیمپ اس طویل سفر میں ایک اثردار قدم ہوگا۔‘‘

اپنے خطاب کو آگے بڑھاتے ہوئے سونیا گاندھی کہتی ہیں کہ ’’ہمارے طویل اور سنہری تاریخ میں آج ایک ایسا وقت آیا ہے جب ہمیں اپنے ذاتی خواہشات کو تنظیم کے پیچھے رکھنا ہوگا۔ پارٹی نے ہم سبھی کو بہت کچھ دیا ہے، اب وقت ہے قرض اتارنے کا۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس سے الگ کسی اور لفظ کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھیو میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اپنے نظریات کھل کر رکھیں، لیکن باہر صرف ایک ہی پیغام جانا چاہیے، تنظیم کی مضبوطی، عزائم اور اتحاد۔ ہم سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس صدر کہتی ہیں ’’حال میں ملی ناکامیوں سے ہم بے خبر نہیں ہیں، نہ ہی ہم بے خبر ہیں اس جدوجہد یا جدوجہد کی پریشانیوں سے جسے ہمیں کرنا ہے اور کامیابی حاصل کرنی ہے۔ ہم سے لوگوں کی جو امیدیں ہیں ان سے ہم ناواقف نہیں ہیں۔‘‘

خطاب کے آخر میں سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’ہم یہاں اجتماعی طور سے یہ عزم لینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ ہم ملک کی سیاست میں اپنی پارٹی کو پھر سے اسی کردار میں لائیں گے جو کردار پارٹی نے ہمیشہ نبھایا ہے، اور جس کردار کی امید ان بگڑتے ہوئے حالات میں ملک کے عوام ہم سے کرتی ہے۔ ہم یہاں پوری انکساری کے ساتھ خود احتسابی تو کر رہے ہیں، لیکن آج ہم طے کریں کہ جب ہم یہاں سے نکلیں گے تو ہم ایک نئے حوصلے، ایک نئی توانائی کے ساتھ اور ایک نئے عزائم کے ساتھ نکلیں گے۔ آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔ جئے ہند۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN