اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایک مسجد کو کھوچکے ہیں اور نہیں کھونا چاہتے : اویسی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ایک مسجد کو کھوچکے ہیں اور نہیں کھونا چاہتے : اویسی
149
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

گیان واپی مسجد معاملے میں وارانسی کی ایک عدالت کے فیصلے پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اویسی نے اے بی پی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ جس طرح سے بابری مسجد چھینی گئی، تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

اویسی نے کہا کہ وہ ایک مسجد کھو چکے ہیں اور ایک اور مسجد کو کھونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ستیہ ہندی ڈاٹ کام کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سروے گیان واپی مسجد کے اندر کیا جائے گا اور 17 مئی سے پہلے سروے ٹیم کو اپنی رپورٹ عدالت کو دینی ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ ان کے مقرر کردہ کورٹ کمشنر کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ عدالت نے کہا ہے کہ سروے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

اویسی نے کہا کہ 1991 میں بھی جب گیان واپی مسجد معاملے میں کچھ لوگ ہائی کورٹ گئے تھے تو عدالت نے روک لگا دی تھی۔

اے بی پی نیوز کے ساتھ بات چیت میں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد ایودھیا تنازع کیس میں، عبادت گاہ ایکٹ 1991 کے لیے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ ایکٹ سیکولرازم اور ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہے۔

عبادت گاہ ایکٹ- 1991

بتادیں کہ عبادت گاہ ایک- 1991 کے مطابق، کسی بھی عبادت گاہ کی مذہبی نوعیت وہی رہے گی جو 15 اگست 1947 کو تھی اور اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے ایودھیا کیس کو خارج کر دیا گیا اور دیگر تمام معاملات پر قانونی عمل پر روک لگا دی گئی تھی ۔

حیدرآباد کے ایم پی اویسی نے کہا کہ وارانسی عدالت کا فیصلہ غلط ہے اور وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اور گیان واپی مسجد کے انتظام سے وابستہ لوگوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سپریم کورٹ جائیں گے اور سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے کہ اس کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

بتا دیں کہ یہ مسجد کاشی وشوناتھ مندر سے ملحق ہے۔

اویسی نے کہا کہ کل اگر وہ عدالت جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے نیچے مسجد ہے تو کیا انہیں اسے کھودنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار ملک کو 1990 کی دہائی میں واپس لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقامی عدالت نے اس سال اپریل میں مندر میں سروے کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم 5 ہندو خواتین کی درخواست پر دیا گیا۔

پچھلے ہفتے گیان واپی مسجد میں سروے کو لے کر ہنگامہ ہوا تھا۔ جب عدالت کی طرف سے مقرر کمشنر اور وکلاء کی ٹیم گیان واپی مسجد کی مغربی دیوار کے پیچھے واقع شرنگر گوری سائٹ کا سروے کرنے آئی تو وہاں موجود لوگوں نے نعرے بازی کی تھی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN