اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہیٹ اسپیچ معاملہ:کانگریس لیڈر کی ضمانت منسوخ،پھر گرفتار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہیٹ اسپیچ معاملہ:کانگریس لیڈر کی ضمانت منسوخ،پھر گرفتار
104
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ترواننت پورم؍کوچی: (ایجنسی)

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں سینئر لیڈر پی سی جارج کی ضمانت کو بدھ کے روز کیرالہ کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے منسوخ کرنے کے چند گھنٹے بعد، پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ جارج نے یہ تقریر 29 اپریل کو دی تھی۔

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پولیس افسران کی ایک ٹیم جو ترواننت پورم سے آئی تھی نے انہیں باضابطہ طور پر ایرناکولم اے آر کیمپ سے گرفتار کیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔

جارج کو بدھ کی شام ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ انہیں جمعرات کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہیں یہاں ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے جارج کی آواز کی تفتیش کے لیے ان کی تحویل مانگی ہے۔

اس سے پہلے انہیں نفرت انگیز تقریر کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے اس تھانے میں طلب کیا گیا تھا۔ جارج کو پولیس کے قافلے میں اے آر کیمپ سے ریاستی دارالحکومت ترواننت پورم لے جایا گیا۔

جارج نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی ختم ہونے کے بعد ان سے بات چیت کریں گے۔

اس سے پہلے ترواننت پورم کی مجسٹریٹ عدالت نے یکم مئی کو انہیں ملی راحت کو رد کرنے کی پولیس عرضی منظور کرلی ۔

لائیو لاء کے مطابق، عدالت نے کہا، ’ملزم کو اس معاملے میں ضمانت پر اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ کوئی ایسا متنازعہ بیان یا تشہیر نہیں کرے گا جس سے دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔‘ لیکن رہائی کے 10 دنوں کے اندر انہوں نے شہریوں کے ایک طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے دانستہ اور بدنیتی پر مبنی یہ تقریر کی ہے جو کہ ضمانت کی چوتھی شرط کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ملزم نے ضمانت پر رہائی کے لیے دی گئی رعایت کا غلط استعمال کیا ہے۔

پولیس نے دلیل دی تھی کہ جارج نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی اور اس لیے وہ اپنی ضمانت منسوخ کرنے کا مستحق ہے۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر جارج کے وکیل اجیت کمار کی رائے جاننا چاہی۔ کمار نے کہا کہ ان کے مؤکل کو نفرت انگیز تقریر کے ایک اور معاملے میں ارناکولم ضلع کے پولاریوٹم پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔

بعد میں جب جارج پولیس اسٹیشن پہنچے تو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ ٹی وی چینلز نے اس واقعہ کو نشر کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN