نئی دہلی :(ایجنسی)
سال 2020 میں دہلی فسادات کے دوران پولیس اہلکار پر بندوق تاننے والے شاہ رخ پٹھان جب پیرول پر جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچے تو حالات ایسے بن گئے جیسے وہ کوئی جنگ جیت کر آیا ہو۔ جیل سے رہائی کے بعد جس طرح ان کا استقبال کیا گیا اس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے اس وائرل ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔
اس ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ یہ ویڈیو 23 مئی کی ہے۔ اس دن شاہ رخ کو چار گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ شاہ رخ کو اپنے بیمار والد سے ملنے کے لیے پیرول ملی تھی۔
صرف چار گھنٹے کے لیے پیرول پر جیل سے باہر آنے والے شاہ رخ پٹھان جب اپنے علاقہ میں پہنچا تو لوگوں کا ہجوم ان کے استقبال کے لیے ٹوٹ پڑا۔ جب پولیس ان کے آگے آگے چل رہی تھی تو ان کے حامیوں کا ایک بہت بڑا ہجوم اس کے پیچھے پیچھے چل رہی تھی۔
اس کی گلی کے لوگ زور و شور سے اس کا استقبال کر رہے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ ملزم شاہ رخ پٹھان کو 23 مئی کو چار گھنٹے کے لئے حراست میں اس کے والد سے ملنے کے لئے لے جایا جائے۔ ملزم کو اس کے والدین سے ان کی رہائش گاہ پر لے جا کر ملوایا جائے ۔
گلی میں موجود لوگ شاہ رخ-شاہ رخ کی آوازیں لگا رہے تھے۔ ان میں سے کچھ نے ویڈیو بنائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔









