نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن نے پیر کو بہار کی جیلوں کے ڈائریکٹر جنرل کو جیلوں میں ناقص معیار کا کھانا فراہم کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "این ایچ آر سی، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے کہ بیگوسرائے جیل، بہار میں غریب قیدیوں کو ناقص معیار کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔” کمیشن نے بہار کے ڈی جی کو نوٹس جاری کیا ہے اور 6 ہفتے کے اندر اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔آئ اے این ایس کے مطابق کمیشن نے کہا کہ کھانے کے معیار کے علاوہ رپورٹ میں ریاست کی دیگر جیلوں میں بند قیدیوں کے لیے دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا بھی ذکر ہونا چاہیے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بیگوسرائے جیل میں بند ایک قیدی نے سکریٹری، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سے رابطہ کیا۔-








