نیویارک: شاتم رسول ناول نگار رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطر نے اعتراف جرم نہیں کیا۔ نیو جرسی کے رہائشی 24 سالہ مطرپر قتل اور حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیو یارک اسٹیٹ پولیس کے عہدیداروں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مطر نے اعتراف جرم نہیں کیا ہے اور اسے چوٹاکوہ کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔ نیویارک سٹیٹ پولیس نے کہا کہ کرمنل انویسٹی گیشن بیورو نے جمعہ کے روز مطر کو قتل کی کوشش اور حملہ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ماتر کو پولیس آفس لے جانے کے بعد چوتاؤکا کاؤنٹی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ادریں اثنا العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ہادی مطرکا آبائی تعلق لبنان کے جنوب میں واقع گاؤں یارون سے ہے۔لبنان کے روزنامہ النہار نے ہفتے کے روز خبردی ہے کہ نوجوان ملزم لبنانی نژاد ہے۔یارون کی بلدیہ کے سربراہ علی قاسم طحفی نے اخبارکو بتایا کہ مطر کے والد اور والدہ دونوں کا تعلق ان کے گاؤں سے ہے۔البتہ احمدہادی مطرامریکا میں پیدا ہوااور وہ کبھی یارون نہیں آیا۔








