احمدآباد 2002 کے گجرات فسادات کے دوران خاندان کے افراد کے اجتماعی عصمت دری اور قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں بلقیس بانو نے کہا کہ اس اقدام سے انصاف کے نظام پر ان کا اعتماد متزلزل ہوا ہے۔ بلقیس بانو کی جانب سے ان کی وکیل شوبھا کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کے مطابق بلقیس بانو نے کہا ہے کہ گجرات حکومت اس فیصلے کو واپس لے اور پرامن اور بے خوف زندگی گزارنے کا حق واپس کرے۔ بلقیس بانو نے لکھا کہ ’’، 15 اگست 2022 کو، میں گزشتہ 20 سالوں کی طرح حیران رہ گئی جب میں نے سنا کہ جن 11 مجرموں نے میری پوری زندگی تباہ کر دی، میری آنکھوں کے سامنے میرے خاندان کو تباہ کر دیا اور میری3 سال کی بچی چھین لی۔ وہ سب آزاد ہو گئے ہیں۔” "یہ سننے کے بعد میرے پاس الفاظ نہیں تھے۔ میں بے حس اور خاموش ہو گئ ہوں۔ آج میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ کیا یہ ایک عورت کو دیا جانے والا انصاف ہے؟ میں نے اپنے ملک کی سپریم کورٹ پر بھروسہ کیا، مجھے اس نظام پر بھروسہ تھا۔ اور میں آہستہ آہستہ صدمے کے ساتھ جینا سیکھ رہی ہوں۔








