نی دہلی (ایجنسی) اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت نئی مشکل میں نظر آرہی ہے۔ سی بی آئی نے فلور بسوں کی خریداری اور دیکھ بھال میں ‘بدعنوانی’ کے الزامات کی ابتدائی تحقیقات (PE) شروع کی ہے۔ حکام نے اتوار کو دہلی حکومت کی طرف سے 1,000 لو فلور بسوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات کی ابتدائی جانچ درج کرنے کی اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حوالے سے انکوائری درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل دہلی حکومت نے بسوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی تھی اور مرکزی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں ہراساں کرنے کے لیے سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے۔
ڈی ٹی سی کے ذریعہ بسوں کی خریداری کے سالانہ مینٹیننس کنٹریکٹ (اے ایم سی) میں مبینہ بدعنوانی کا معاملہ بی جے پی نے اس سال مارچ میں دہلی اسمبلی میں اٹھایا تھا۔ جون میں، سابق لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی طرف سے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی نے اے ایم سی میں طریقہ کار سے متعلق "خامیاں” پائی تھیں اور ان کی اصلاح کی سفارش کی تھی۔








