اردو
हिन्दी
جولائی 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس کے نصاب تعلیم پر چرچہ سروے کے بعد کیوں!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدارس کے نصاب تعلیم پر چرچہ سروے کے بعد کیوں!
188
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مسعودجاوید

دینی مدارس میں ہائی اسکول تک کی تعلیم کی حمایت میں بات کرنے والے ان ذمہ داران مدارس یا اثر رسوخ والے علماء کا میں قطعاً شکر گزار نہیں ہوں جو مدرسوں کا سروے کی شروعات کے بعد کہہ رہے ہیں کہ دارالعلوم دیوبند نے اجلاس میں "قابل ستائش قدم اٹھایا” اور یہ کہ "کاش پچاس سال قبل یہ قدم اٹھایا گیا ہوتا! مدارس کے نصاب تعلیم اور نظام میں اصلاح کی ضرورت پر ایک عرصہ سے لکھنے والے لکھ رہے ہیں کیا کبھی ان کی تحریروں کو قابلِ اعتناء سمجھا گیا ، کبھی ان سے رابطہ کیا گیا یا کبھی ان سے منفی اور مثبت متوقع نتائج پر مبنی feasible study کے لئے کہا گیا یا ان سے تجاویز مانگی گئی ؟ اجلاس میں جس طرح عجلت میں اعلان کیا گیا وہ اعلان اتنا مبہم ہے کہ خود ذمہ داران مدارس وضاحت کرتے پھر رہے ہیں کہ یہ مراد نہیں ہے اور کہنے کا مقصد وہ نہیں تھا ! نصاب تعلیم میں اصلاح ایک وقت طلب کام ہے جس کے لئے ماہرین بالخصوص ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو دینی اور عصری دونوں درسگاہوں سے نہ صرف فارغ التحصیل ہوں بلکہ مختلف نصاب تعلیم سے واقفیت رکھتے ہوں۔ لیکن اصلاح سے قبل CBSE طرز پر حقیقی وفاق المدارس کی تشکیل کی ضرورت ہے جس سے سبھی مدارس کا الحاق لازمی ہو اور چھوٹے بڑے سبھی مدارس اس وفاق/ بورڈ کی شرائط پوری کریں بصورت دیگر وہ مدرسے بند کر دیۓ جائیں گے۔‌وفاق (بورڈ) کی شرائط میں یہ ہوں : ١- اقل رقبہ اراضی ، ٢- درسگاہوں کی طے شدہ پیمائش ،

٣- لائبریری ،٤- ریڈنگ روم ( دارالمطالعہ) ٥- ہاسٹل میں معقول بیڈ کا نظم ٦- انڈور گیم کے لئے ہال٧- صالة الطعام یعنی ایسا ہال جس میں فرش پر بیٹھنے کا معقول انتظام ہو ، دسترخوان بچھایا جائے اور ہر طالب علم اپنی پسند اور طبیعت کے مطابق جتنا چاہے لے یا نہ لے۔ کمروں پر لے جانے سے کافی مقدار میں بچے ہوئے کھانے پھینک دیئے جاتے ہیں ۔ ٨- ہر درجہ میں طلباء کی متعین تعداد ۔ زیادہ ہونے کی صورت میں سیکشن ۔ ٩- تدریس کے لیے تربیت یافتہ معلمین ( بی ایڈ طرز کے فارغین) تخصص کے مطابق درسی کتب دی جائیں ١٠

– معلمین کے لئے معقول مشاہرہ اور دیگر سہولیات وفاق المدارس طے کرے۔لیکن افسوس جو ماہرین فقہ و حدیث آج اصلاح کے اعلان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور حسرت بھری آہ نکال رہے ہیں کہ یہ کام پہلے کیوں نہیں ہوا، ان میں سے بہت سے حضرات مختلف مدرسوں سے وابستہ ہیں راست طور بطور مہتمم ناظم صدر مدرس یا بطور ارکان شوری

۔ کیا انہوں نے کبھی کوشش کی ؟ کیا انہوں نے کبھی احتجاجاً استعفیٰ دیا! مدارس کے نصاب تعلیم میں اصلاح سے قبل مدارس میں پڑھائی جانے والی کتابوں میں حواشی اور حذف و اضافہ کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر عصری علوم کی کتابوں میں وزن اور پیمائش کے پیمانے بدل جانے پر نئے ایڈیشن میں بدلے ہوئے پیمانے لکھے گئے ہیں۔ مٹھی بھر چاول اور چٹکی بھر نمک اب صرف اردو ادب کی کتابوں، اصطلاحوں اور استعاروں میں باقی رہ گئے ہیں ۔

انگریزوں نے کوس کو میل سے بدل دیا یعنی برطانوی پیمائش رائج کیا جس کی بنیاد فٹ اور انچ پر ہے، تین فٹ کا ایک گز۔ ایک گز جس میں بارہ گرہیں ہوتی تھیں ۔ اسی طرح فرلانگ اور میل ۔۔ سیر چھٹانک کیلو، گرام اور ملی گرام میں ، گز میٹر ، سینٹی میٹر اور ملی میٹر میں ، من ٹن میں تبدیل ہوا۔ اب اگر اسکول و کالج میں مٹھی ، چٹکی، انگل ، بالشت، ہاتھ ، دو ہاتھ ، گز ، گرہ، کوس پڑھایا جائے اور ان عصری دانشگاہوں کے گریجویٹس اپنی بات چیت میں معاملات میں انہی اصطلاحات کا استعمال کریں تو سننے والے ظاہر ہے ایسے لوگوں کو جاہل کہیں گے اس لیے کہ ناپ تول کے اس زمانے میں رائج پیمانوں کا انہیں علم نہیں ہے۔

دینی مدارس میں کتاب و سنت کی روشنی میں تجارت و معیشت اور لین دین معاملات کے لئے علم فقہ ہے جو ہر دینی مدرسہ میں پڑھایا جاتا ہے۔ لیکن افسوس آج تک ان فقہی کتابوں میں ہندوستان، بر صغیر بلکہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رائج میٹر ، کیلو ، ٹن ، لیٹر وغیرہ سے صاع، مد، رطل، ذراع، فرسخ ، رتی، ماشہ ، تولہ، کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ نتیجہ آپ کسی مدرسہ کے عام فارغ سے زکوٰۃ کا نصاب پوچھیں تو بلا تاخیر کہے گا جس کے پاس ساڑھے سات بھر سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو اور حولان حول ہو اس مال پر زکوٰۃ ادا کرنا لازمی ہے۔ وہ تولہ اور ماشہ اس لئے بتاۓ گا کہ ابتداء سے فراغت تک اسے یہی پڑھایا گیا ہے ۔ وہ فی زمانہ رائج گرام میں نہیں بتائے گا الا یہ کہ اس کے لئے اس نے الگ سے مطالعہ کیا ہو۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN