نئ دہلی (ایجنسی) پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد مختلف ریاستوں میں اس کے ارکان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دہلی پولیس نے پیر کو پی ایف آئی کے چار ارکان کو گرفتار کیا۔ پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے بعد دہلی پولیس نے پہلی گرفتاریاں کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے پیر کو پی ایف آئی کے 4 ارکان کو گرفتار کیا۔ تاہم گرفتار افراد کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ واضح ہو کچھ دن پہلے، پولیس نے PFI کے خلاف شاہین باغ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔








