ناگپور( ایجنسی )گزشتہ دنوں مسجد و مدرسہ کا دورہ کرنے والے سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت نے کہا کہ آرایس ایس بھارت میں اقلیتوں( مسلمانوں )کے لیے کوئ خطرہ نہیں ناگپور میں وجے دشمی کے موقع پر روایتی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ بتانے کی کوششوں میں لگے ہیں کہ مبینہ اقلیت ہم سے یا "منظم ہندوؤں” کی وجہ سے خطرہ میں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا نہ پہلے ہوا ہے نہ مستقبل میں ہوگا،یہ ہندوؤں کا مزاج ہے نہ سنگھ کا ماضی اس کی گواہی دیتا ہے۔بھاگوت نے کہا کہ اب ہندوراشٹر کی بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے،اب سنگھ کو لوگوں کا وشواس اور پیار مل رہا ہے تو وہ مضبوط بھی ہورہا ہے،اسی لیے ہندوراشٹر کے تصور کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے مگر اب بھی کچھ لوگ اس اصطلاح سے اتفاق تو کرتے ہیں البتہ انہیں ہندو لفظ سے ا ختلاف ہے وہ دوسرا لفظ استعمال کرنا چاہتے ہیں ہمیں کوئ اعتراض نہیں لیکن ہم ہندو لفظ پر اصرار کرتے رہیں گے ۔








