گوہاٹی (ایجنسی) آسام کی ہمانتا بسوا حکومت نے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔جن ستا کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تین اضلاع کی انتظامیہ نے جلوسوں اور لاؤڈ اسپیکروں کی اجازت دی تھی لیکن ہفتے کے روز امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکم الٹ دیا۔ کیچھر، ہیلاکنڈی اور کریم گنج اضلاع میں انتظامیہ نے اتوار کو جلوس نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ کاچھر ایس پی نے کہا، تاہم، وہ مسجد، عیدگاہ یا کھلے میدان میں جشن منا سکتے ہیں۔








