نئ دہلی/اسلام آباد :بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے کہنے پر کہ ہندوستان ایشیا کپ میں کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنا چاہے گا، پاکستان نے منگل کو ہندوستان میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا انتباہ دیا۔پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا اگلا ایونٹ پاکستان میں ہونا ہے اور یہ فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی سے منظورہے۔
یہ اتفاق ہے کہ جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔ وہ منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئے۔منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران، جے شاہ نے کہا، "ہندوستان ایشیا کپ میں غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا۔
"خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہ جے شاہ کے بیان کے بعد 50 اوور کے آئی سی سی ورلڈ کپ سے دستبرداری کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا، "پی سی بی اب سخت فیصلے لینے کے لیے تیار ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر پاکستان ان ٹورنامنٹس میں نہیں کھیلتا تو آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کو مالی دین داریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
” ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن پی سی بی کے ترجمان نے کہا۔ کہ "ہمارے پاس اس وقت کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے، لیکن ہم اس معاملے کو اگلے ماہ میلبورن میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔”بھارت نے 2008 کے ایشیا کپ کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ پاکستانی ٹیم آخری بار دو طرفہ سیریز کے لیے 2012 میں بھارت آئی تھی۔








