نئ دہلی( آر کے بیورو) ہر سیاسی پارٹی گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا انتظار کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کی مانیں تو الیکشن کی تاریخوں کا اعلان یکم نومبر کو کیا جا سکتا ہے۔tv9بھارت ورش نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی گجرات میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ معلومات کے مطابق گجرات انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ اس میں پہلے مرحلے کی پولنگ 1-2 دسمبر اور دوسرے مرحلے کی 4-5 دسمبر کو کرائی جائے گی۔
اور نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کا دورہ کر رہے ہیں۔ سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے دن وہ تمام ریاستوں کی یونیٹی پولس پریڈ میں حصہ لیں گے جو قومی یکجہتی کے دن اسٹیچو آف یونٹی پر منعقد کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وہ جامبوگھوڈا میں قبائلیوں سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم بناسکنٹھا میں شمالی گجرات کو دی جانے والی پانی کی اسکیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم نومبر کو گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔








