اندور :مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو ہندو عسکریت پسند گروپ بجرنگ دل کے کارکنوں نے جمعہ کو پولیس کے حوالے کیا، جس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ اس نے ایک ہندو عورت کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے جعلی شناخت کے تحت ہوٹل کا سوٹ بک کیا تھا۔
انگریزی نیوز پورٹل maktoob media نے یہ خبر دی ہے نیوز پورٹل کے مطابق بجرنگ دل کے مقامی یونٹ کے کنوینر تنو شرما نے دعویٰ کیا کہ اس شخص نے لسوڈیا کے علاقے میں ایک جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ ہوٹل بک کیا تھا اور ہندوعورت کو "لوجہاد کی نیت سے” اپنے کمرے میں لے گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش ویاس نے بتایا کہ اس شخص کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔








