میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں مبینہ دھرم پریورتن کے معاملہ میں پولیس کی اسٹوری میں فنڈنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے دریں اثنا امراجالا کی رپورٹ کے مطابق منگت پورم میں 400 لوگوں کو مذہب تبدیل کرنے کی سازش میں اتوار کو پولس نے پانچ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ ہفتہ کو تین خواتین جیل بھیجی گئ تھیں گئیں۔ پولیس منگت پورم کے رہنے والے چھبیلی عرف شیوا کی بھی تلاش کر رہی ہے۔
تحقیقات کے بعد پولیس نے ریلوے روڈ کے رہنے والے انیل پادری اور دہلی کے رہنے والے مہیش پادری کا نام بھی لیا ہے۔ پولیس ان کو پکڑنے کے لیے دہلی میں چھاپے مار رہی ہے۔ ایس پی سٹی پیوش سنگھ نے بتایا کہ انیل پادری اور مہیش پادری اس پورے واقعہ کے اصل سازشی ہیں۔ انیل پادری کے سرپرست مہیش پادری ہیں۔ اس نے ہی دھرم پریورتن کی مکمل منصوبہ بندی کی تھی۔ 400 افراد کے دھرم پریورتن کے لیے فنڈنگ بھی کی گئی۔
مہیش پادری کی گرفتاری کے لیے دہلی میں چھاپہ مارا گیا، لیکن انیل، مہیش کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ایس پی سٹی پیوش سنگھ نے منگت پورم جاکر جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ جو شواہد سامنے آئیں گے ان کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب انٹیلی جنس نے خفیہ رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی اس معاملے کی رپورٹ مرکزی حکومت کو بھیج دی ہے۔








