لکھنؤ :کیرل کے صحافی صدیقی کپن، جنہیں گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کیس میں ضمانت دی تھی، آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ان کے خلاف درج ایک کیس میں لکھنؤ کی ضلعی عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کردیادو ہفتے قبل سماعت مکمل ہونے سے قبل اس معاملے کی سماعت چار بار ملتوی کی گئی۔
ڈسٹرکٹ جج سنجے شنکر پانڈے نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔یو اے پی اے کے تحت ہاتھرس سازش کیس میں عدالت عظمیٰ سے 9 ستمبر کو ضمانت ملنے کے باوجود جیل میں بند کیرالہ کا صحافی اتر پردیش کی جیل میں ہی رہے گا۔ای ڈی نے فروری 2021 میں کپن اور چار دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔کپن 9 ستمبر کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے سے پہلے 700 دن سے زیادہ جیل میں ہیں








