احمدآباد :بلقیس بانو کی عصمت دری کرنے کے فیصلے میں شامل سی کے راؤل کو گودھرا سے بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ یہ وہی راؤل ہے جس نے کہا تھا کہ جیل میں قیدیوں کا طرز عمل اچھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ‘… برہمن لوگ تھے اور ویسے بھی برہمن کے پاس جو کچھ ہوتا ہے، اس کے سنسکار بھی بہت اچھے تھے۔’گجرات کے سابق وزیر سی کے راول جی یعنی چندر سنگھ راول جی کو گودھرا سے بی جے پی امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ اس حلقے سے چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
راؤل جی گجرات حکومت کی اس کمیٹی کا حصہ تھے جس نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو رہا کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا۔سی کے راول جی بی جے پی کے ان دو رہنماؤں میں سے ایک
تھے جو گجرات حکومت کے پینل کا حصہ تھے جس نے متفقہ طور پر عصمت دری کرنے والوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ سی کے راول جی اور سمن چوہان ایک اور رکن مرلی مول چندانی کے ساتھ، جو گودھرا ٹرین جلانے کے مقدمے میں استغاثہ کے اہم گواہ تھے، رہائی کی اپیل کا جائزہ لینے والے پینل میں تھے۔








