بالی:سالانہ G20 سربراہی اجلاس منگل کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں شروع ہوا، جس میں کووِڈ 19 عالمی وبائی مرض سے درپیش چیلنجز اور یوکرین پر روس کے حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلی، کووِڈ-19 عالمی وبائی بیماری اور یوکرین کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عالمی سطح پر ایک چیلنجنگ ماحول کے درمیان جی 20 کی قیادت کے لیے انڈونیشیا کی تعریف کی اور کہا کہ ان پیش رفت نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے G-20 سربراہی اجلاس میں کہا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ ہمیں یوکرین میں جنگ بندی اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ کووڈ 19 عالمی وبا کے بعد ایک نیا عالمی نظام بنانے کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے۔ ہمیں یہ تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے کہ اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہتی ادارے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں








