غازی آباد:یوپی کے غازی آباد میں ایک مکان مالک نے مبینہ طورپر اپنےکرایہ دار، انکت کھوکھرنامی پی ایچ ڈی اسکالرکو قتل کردیا اور اس کی لاش کو آری سے تین ٹکڑے کرکےمختلف مقامات پرنہر میں پھینک دیا۔اتر پردیش کے صحافی پیوش رائے نے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "یہ سب ایک کروڑ سے زیادہ کا غبن کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ زمین کی فروخت کی صورت میں متاثرہ کے اکاؤنٹ میں تھا۔”
صحافی نے یہ بھی کہا کہ 12 دسمبر کو مودی نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی، دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد، جب انکت کے دوست نے کئی کالوں اور پیغامات کا جواب نہ دینے کے بعد کسی انہونی کا شبہ ظاہر کیا۔رائے نے ٹویٹ کیا کہ کھوکھر کو 6 اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا۔








