نئ دہلی:بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کی صبح دہلی پہنچی۔ دہلی پہنچنے پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے ہزاروں کارکنوں نے یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس سے پہلے ہریانہ میں راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تنظیموں کے لوگ خوف اور نفرت پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے اور اس یاترا میں ہر ذات اور مذہب کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔ دہلی میں، یاترا آشرم چوک، نیتا جی سبھاش مارگ، لال قلعہ، شانتیون اور راج گھاٹ سے گزرے گی۔
بھارت جوڑو یاترا تامل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ سے ہوتی ہوئی دہلی پہنچی ہے۔
جمعہ کو جب یہ یاترا فرید آباد، ہریانہ میں تھی، ڈی ایم کے ایم پی کنیموزی نے بھی اس میں حصہ لیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس سفر کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ بتا دیں کہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے اور کانگریس مل کر حکومت چلا رہے ہیں۔ جب یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تو ریاست کے وزیر اعلیٰ اور کنیموزی کے بھائی ایم کے۔ اسٹالن نے ترنگا جھنڈا راہل گاندھی کو سونپاتھا۔








