نئ دہلی؛دہلی کی سخت سردی میں بھی صرف ٹی شرٹ پہن کر چلنے کے بارے میں بار بار پوچھے جانے پر راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں ابھی سردی نہیں لگ رہی اور اگر ایسا ہوا تو وہ مزید کپڑے پہنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفر کے بعد میں ایک ویڈیو بناؤں گا کہ ٹی شرٹ کیسے پہنیں اور سردی سے کیسے بچیں۔
واضح ہو بھارت جوڑو یاترا 3 جنوری کو دوبارہ شروع ہوگی اتر پردیش میں داخل ہوگی، جس کے بعد یہ ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر جائے گی۔
جب ان سے وزیر اعظم کے عہدے کے چہرے کے بارے میں پوچھا گیا تو کانگریس لیڈر نے کہا کہ میری اصل توجہ اس وقت اصل توجہ اکھنڈ بھارت پر ہے، ہمیں نفرت کے خلاف لڑنا چاہیے۔ میری توجہ صرف ہندوستان کو متحد کرنے پر ہے۔
راہل نے کہا "میں چاہتا ہوں کہ وہ (بی جے پی اور آر ایس ایس) ہم پر جارحانہ حملہ کریں، اس سے کانگریس پارٹی کو نظریہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ایک طرح سے، میں ان کو اپنا گرو سمجھتا ہوں، وہ میری رہنمائی کر رہے ہیں، مجھے سکھا رہے ہیں کہ کیا نہیں کرنا چاہیے۔”








