اردو
हिन्दी
اگست 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بورڈ کے ملازمین نے دہلی سیکریٹریٹ کے باہر کیا مظاہرہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
158
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہیں پریشان،احتجاج کا پندرہواں دن،بورڈ ممبران کے خلاف کی جم کر نعرہ بازی، وزیر اعلی اور روینیومنسٹر کو سونپامطالبات پر مشتمل میمورنڈم

نئی دہلی،12جنوری دہلی وقف بورڈ کے ملازمین نے آج اپنے مطالبات کی حمایت میں دہلی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم وزیر اعلی دہلی اور روینیو منسٹر کیلاش گہلوت کو سونپا۔وقف بورڈ کے ملازمین گزشتہ 15دن سے وقف بورڈ کے دریا گنج واقع دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور آج ان کے احتجاج کا پندرہواں دن ہے جبکہ اس سے قبل وہ دفتر کے اندر ہی پین ڈاؤن اسٹرائک پر تھے مگر آج مجبور ہوکر وہ دہلی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے پہونچے اور اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم انہوں نے وزیر اعلی اور روینیو منسٹر کیلاش گہلوت کے دفتر میں جمع کرایا۔دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کو لیکر تمام ملازمین بیحد پریشان نظر آرہے ہیں اور انہیں اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے

جس کے بعد تقریبا ایک ماہ سے وہ مختلف طریقہ سے اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں اور اپنی رکی ہوئی تنخواہوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے وقف بورڈ میں تمام کام کاج ٹھپ پڑا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود نا تو وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ان سے ملاقات کرنے پہونچے ہیں اور نا ہی بقیہ ممبران۔البتہ گزشتہ جمعہ کو دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے ان سے ضرور ملاقات کی تھی اور دھرنے پر بیٹھے ملازمین سے مظاہرہ ختم کرکے کام پر لوٹنے کی درخواست کی تھی تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی تنخواہوں کی ادائگی نہیں ہوجاتی وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

اس سے قبل بورڈ کی ایک ممبر رضیہ سلطانہ بھی ملازمین کو اپنی حمایت دینے کے لئے احتجاج کرہے ملازمین کے ساتھ دھرنے میں شامل ہوئی تھیں اور ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اس صورتحال کا ایک ہی حل ہے کہ وقف بورڈ کے سی ای اوبورڈ کی میٹنگ بلائیں اور تمام بورڈ ممبران میٹنگ میں شامل ہوکر متفقہ رائے سے حل نکالیں لیکن تاحال نا تو سی ای او نے بورڈ میٹنگ طلب کی ہے اور نا ہی دیگر بورڈ ممبران جنمیں ایڈوکیٹ حمال اختر،نعیم فاطمہ،چودھری شریف،پرویز ہاشمی اور عظیم الحق شامل ہیں ملازمین اور بورڈ کے دیگر مسائل کے حل کے لئے سامنے آئے ہیں،انھیں سب باتوں سے ناراض ہوکر آج دہلی سیکریٹریٹ پر احتجاج کرنے پہونچے وقف بورڈ کے ملازمین نے تمام بورڈ ممبران کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور ناکارہ بورڈ ممبران کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے بورڈ میٹنگ نہیں ہوئی ہے اس لئے نا تو نئی کرایہ داریاں ہورہی ہیں اور نا ہی بورڈ کے دیگر اہم کام ہورہے ہیں اور بورڈ کو ایک طرح سے مفلوج اور اپاہج بنادیا گیا ہے جس کے لئے تمام ممبران ذمہ دار ہیں جو بورڈ میٹنگ میں نہیں آتے اور کچھ ممبران درپردہ بورڈ کو ختم کرانے کی سازش میں ملوث ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ایسے ممبران کاکیا فائدہ اور وہ اپنے عہدہ سے استعفی کیوں نہیں دے دیتے؟کئی ملازمین نے بتایا کہ وہ کرایہ پر رہتے ہیں اور مکان مالکان کرایہ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کرایہ اداکرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں اس لئے مکان مالکان مکان خالی کرنے کا دباؤ بنارہے ہیں ایسے میں وہ کہاں جائیں گے اس لئے دہلی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کا حل نکالے اور ناکارہ بورڈ ممبران کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔غور طلب ہے کہ طویل عرصہ سے بورڈ میٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف جہاں وقف بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں اور ائمہ و مؤذنین حضرات کے اعزازیہ کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہاہے وہیں بہت سارے تربیت یافتہ ملازمین ایسے ہیں عنقریب جن کا کانٹریکٹ ختم ہوجائے گا جس کے بعد بورڈ میں ہونے والے اکثر کام جیسے جائداد کا سروے اور کرایہ داریاں،ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائیاں سب متاثر ہوجائیں گی اور وقف بورڈ بہت سارے ایسے تربیت یافتہ ملازمین سے محروم ہوجائے گا۔بہر حال وقف بورڈ میں اس طرح کا بحران کوئی نیا نہیں ہے اکثر امام اورمؤذنین حضرات کو بھی وقت پر ان کا اعزازیہ نہیں ملتا ہے اور اس مرتبہ تقریبا 8ماہ سے انھیں ان کا اعزازیہ نہیں ملا ہے جس کے بعد ائمہ اور مؤذنین حضرات بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے بھی وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر اپنا احتجاج درج کرایا تھاتاہم ابھی تک وقف بورڈ میں جار ی بحران کا کوئی حل نکلتا نظر نہیں آرہاہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN