سہارنپور: سمیر چودھری۔
علاقہ کی ممتاز بزرگ و روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالغنی صاحب کشمیری (مگن پورہ بادشاہی باغ) کا طویل علالت کے باعث سہارنپور کے ایک اسپتال میں دوران علاج آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے سخت علیل تھے پہلے کشمیر اور اب سہارنپور میں زیرِ علاج تھے، جمعرات کی صبح تقریبا دس بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ انکے کے مریدین کے مطابق حضرت کی عمر 100 سال سے زیادہ تھی۔
ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں، علماء، طلباء، متعلقین، مریدین اور متوسلین سمیت دنیا بھر میں پھیلے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ








