کیرالہ ہائی کورٹ کی بار بار کی ہدایات کے بعد، کیرالہ حکومت نے جمعہ کو کالعدم مسلم گروپ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رہنماؤں اور اراکین کی جائیدادوں کو ضبط کرنا شروع کیا، . انگریزی نیوز پورٹل مکتوب میڈیا نے یہ خبر دی ہے۔ریاستی محصولات کے عہدیداروں نے پی ایف آئی کے ریاستی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر اٹیچمنٹ کی کارروائی کی۔
سرکاری اہلکاروں نے کیرالہ کے تمام اضلاع میں کم از کم 202 جائیدادیں، جن میں درجنوں مکانات، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔
ممنوعہ پی ایف آئی کےمسلم رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف یہ اقدام کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے بار بار ہدایات کے باوجود محصولات کی وصولی کے اقدامات شروع کرنے میں ریاستی حکومت کی طرف سے تاخیر پر برہمی کا اظہار کرنے کے دو دن بعد آیا ہے۔
مکتوب میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے 27 ستمبر کو حکم دیا تھا کہ ہڑتال کے دوران تشدد کے معاملات میں ملوث پی ایف آئی لیڈروں اور کارکنوں کو ہرجانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ 23 ستمبر کو کیرالہ میں ہونے والی ہڑتال میں عوامی املاک کو، خاص طور پر ٹرانسپورٹ بسوں کو پہنچنے والے کل نقصان کا تخمینہ تقریباً5.2 کروڑ روپے ہے۔








