نئی دہلی:(ڈی ڈبلیو )ذرائع ابلاغ نے نئی دہلی میں حکام کے حوالے سے یہ خبر شہ سرخیوں میں شائع کی ہے کہ مودی حکومت آئندہ جون میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دعوت نامہ بھیج رہی ہے۔یہ خبر سب سے پہلے انگریزی اخبار دی ہندو نے شائع کی تھی، تاہم اب بھارت کے تقریباً سبھی بڑے میڈیا ادارے اسے نشر کر رہے
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھارت کا دورہ کرنے کے لیے دعوت نامہ پہلے ہی بھیجا جا چکا ہےطلاعات کے مطابق حال ہی میں اس اجلاس کے حوالے سے ہونے والی ایک میٹنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پاکستانی کوآرڈینیٹر نے بھی ورچوئل لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق حال ہی میں اس اجلاس کے حوالے سے ہونے والی ایک میٹنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پاکستانی کوآرڈینیٹر نے بھی ورچوئل لنک کے ذریعے شرکت کی۔








