نئی دہلی: scroll.in کے صحافی ظفر آفاق سے مدھیہ پردیش کی پولیس نے دہلی کے لاہوری گیٹ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی۔ڈی سی پی (نارتھ) ساگر سنگھ کلسی نے نیوز لانڈری ویب سائٹ سے بات چیت میں آفاق سے پوچھ گچھ کی تصدیق کی ہے۔
کلسی نے کہا، "مدھیہ پردیش پولیس کی ٹیم لاہوری پولیس اسٹیشن میں صحافی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔”تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پولیس آفاق سے کس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
صحافی شاہد تانترے کے مطابق آفاق کو تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہحال ہی میں ظفر آفاق نے scroll in کے لیے مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک رپورٹ کی تھی۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ "بجرنگ دل کا ‘لو جہاد’ ماسٹر مائنڈ اندور میں کس طرح آزاد گھوم رہا ہے”۔ خبروں میں پولیس کے کام کاج پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔








